نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی مذہبی یاترا کی کچھ خاص تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ تمل ناڈو کے مدورئی میں واقع مشہور ارولمیگو سبرامنیا سوامی مندر میں درشن کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے تصاویر کے ساتھ تمل زبان میں ایک عقیدت مندانہ نعرہ بھی لکھا، جس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مسلسل ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
بھگوان مروگن کے مندر میں کی تھی پوجا
وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ یہ تصاویر مدورئی کے تروپّرنکنڈرم میں واقع ارولمیگو سبرامنیا سوامی مندر کے دورے کی ہیں۔ یہ مندر بھگوان مروگن کے نام سے منسوب ہے اور تمل ناڈو کے اہم مذہبی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے چند ماہ قبل اس مندر میں درشن اور پوجا ارچنا کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ملک کے عوام کی امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی تھی۔
دیپ جلانے کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم
اس سے پہلے 27 نومبر کو تمل ناڈو کے مدورئی ضلع میں واقع تروپّرنکنڈرم پہاڑی پر موجود دیپتھون ستون پر دوبارہ دیپ جلانے کے سپریم کورٹ کے حکم کا وزیر اعظم مودی نے خیرمقدم کیا تھا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، ’’بھگوان مروگن کی جے۔ بھگوان مروگن کی جے۔ بھگوان مروگن کی جے۔‘‘
اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھگوان مروگن کے عقیدت مندوں کے لیے تاریخی جیت قرار دیا تھا۔ نتن نوین نے جمعہ کو تروپّرنکنڈرم دیپتھون میں دیپ جلانے کی ہدایت دینے والے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے اسے بھگوان مروگن کے ہر عقیدت مند کی تاریخی جیت اور ملک کی مقدس روایات کو برقرار رکھنے کے ان کے حق کی توثیق قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پہاڑی پر واقع دیپتھون میں دیپ جلانے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ انتظامی طاقت کا غلط استعمال مذہبی روایات کو کمزور کرنے یا عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں کیا جاسکتا۔ کوئی بھی سیاسی سازش بھارت کی مقدس روایات کو نہیں روک سکتی۔
ہفتہ کو کارتگئی دیپم جلانے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک بار پھر ہدایت دی تھی کہ ہفتہ کے روز دیپتھون میں کارتگئی دیپم روشن کیا جائے۔ عدالت نے پایا تھا کہ تمل ناڈو کے حکام نے متنازع ستون پر مذہبی رسم ادا کرنے کی اجازت دینے سے متعلق اپنے سابقہ حکم کی بادی النظر میں ’جان بوجھ کر خلاف ورزی‘ کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار کے بیگوسرائے میں پھلوڑیا تھانہ علاقے کے نپنیا مڈل اسکول کے قریب بدمعاشوں نے…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مہاتما پھولے کو…
وزیر اعظم مودی نے ملک کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت خواتین…
ڈی ایم کے نے اپریل میں پیش کئے گئے حد بندی بل کی مخالفت کی…
بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں سمندر کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے…
دیپکے کے حساب کے مطابق، حد بندی کے بعد 500، 500 ووٹروں والے 2 انتخابی…