قومی

Nari Shakti: ناری شکتی سے کیا وعدہ ہر حال میں نبھائیں گے، حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل پر بولے پی ایم مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ترمیم شدہ حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل کو آگے بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم مودی نے خواتین کے ریزرویشن کو لے کر یہ بیان دیا ہے۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں خواتین کی زیادہ شراکت داری کی لڑائی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی خواتین نے خطوط لکھ کر اور ذاتی ملاقاتوں کے دوران بھی ان کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

حکومت ہر رکاوٹ کو دور کرے گی

وزیر اعظم مودی نے ملک کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں ملک کی ناری شکتی کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں اپنی نمائندگی بڑھانے سے نہیں روک پائیں گی۔ یہ صرف وقت کی بات ہے۔مودی نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر حکومت کا عزم مضبوط ہے اور اسے ملک بھر کی خواتین کی حمایت حاصل ہے۔

حد بندی سے جڑا ہے خواتین کا ریزرویشن

وزیراعظم مودی کا یہ بیان مرکزی کابینہ کی جانب سے خواتین کے ریزرویشن کو نافذ کرنے کے لیے نئی تجاویز کومنظوری دیے جانے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ ان تجاویز کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کی راہ ہموارکرنا ہے۔ اس پیکیج میں آئین (132ویں ترمیم) بل، 2026 اورحد بندی (دوسرا) بل، 2026 شامل ہیں۔آئین (106ویں ترمیم) ایکٹ، 2023 کو خواتین کے ریزرویشن قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کی ایک تہائی نشستیں خواتین کے لیے مخصوص کرنے کا انتظام ہے۔ فی الحال اس ریزرویشن کے نفاذ کو حد بندی کے عمل سے جوڑا گیا ہے۔ اس کے لیے متعلقہ مردم شماری کے اعداد وشمار جاری ہونے کے بعد حد بندی کی جانی ہے۔

لوک سبھا اور اسمبلیوں کی نشستیں بڑھانے کی تجویز

مرکز کی نئی تجویز کے تحت حد بندی کے ذریعے خواتین کا ریزرویشن نافذ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کی مجموعی نشستوں کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔تجویز کے مطابق لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستوں کی تعداد بڑھا کر 850 کی جا سکتی ہے۔ ان میں ریاستوں کے لیے 815 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 35 نشستیں ہوں گی۔ وہیں ریاستی اسمبلیوں کی زیادہ سے زیادہ نشستوں کی تعداد بڑھا کر 650 کرنے کی تجویز ہے۔نئے فارمولے کے ذریعے جنوبی ریاستوں کے اس خدشے کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آبادی کی بنیاد پر ہونے والی حد بندی سے پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کا تناسب کم ہو سکتا ہے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ 2051 تک لوک سبھا کی موجودہ نشستوں کا ریاستوں کے درمیان تناسب برقرار رکھا جائے گا۔ اس کے ذریعے ریاستوں کے درمیان لوک سبھا کی نشستوں کے موجودہ تناسب میں تبدیلی کو کچھ وقت کے لیے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Migrant Boat Accident: اسپین کے کینری جزائر کے قریب بڑا حادثہ، تارکین وطن سے بھری کشتی میں 8 افراد کی ملیں لاشیں

بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں سمندر کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے…

1 hour ago

Abhijeet Dipke: حد بندی سے صرف بی جے پی کو ہوگا فائدہ، ابھجیت دیپکے نے ایکس پر پوسٹ کرکے کیا دعویٰ

دیپکے کے حساب کے مطابق، حد بندی کے بعد 500، 500 ووٹروں والے 2 انتخابی…

2 hours ago

’’شرد پوار کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی عادت…‘‘ زبانی حملے سے ناراض سپریا سولے نے انڈیا الائنس کی میٹنگ سے بنائی دوری

 کانگریس لیڈر وجے ویڈیٹّی وار نے شردپوار پرسخت تنقید کی ہے۔ ان کے بیان کے…

2 hours ago