قومی

’’شرد پوار کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی عادت…‘‘ زبانی حملے سے ناراض سپریا سولے نے انڈیا الائنس کی میٹنگ سے بنائی دوری

 نئی دہلی: مہاراشٹرمیں کانگریس لیڈر وجے ویڈیٹّی وارکے شراد پوار پر دیئے گئے متنازع بیان کے بعد انڈیا بلاک میں ناراضگی سامنے آئی ہے۔ والد شراد پوارپرکانگریس لیڈرکے حملے سے سپریا سولے ناراض بتائی جا رہی ہیں۔ اسی ناراضگی کے سبب وہ انڈیا بلاک کی میٹنگ میں آن لائن بھی شامل نہیں ہوئیں۔ اس واقعہ کے بعد اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان تعلقات سے متعلق بحث تیزہوگئی ہے۔

شراد پوارپر وجے ویڈیٹّی وارکی سخت تنقید

مہاراشٹرسدن میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس لیڈروجے ویڈیٹّی وارنے شراد پوارپرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شراد پوارنے اپنی پوری سیاسی زندگی ترقی پسند تحریک کے ساتھ گزاری ہے، لیکن ان کی سیاسی تاریخ پیٹھ میں خنجرگھونپنے کی رہی ہے۔ وجے ویڈیٹّی وارنے الزام لگایا کہ شراد پواراقتدارکے بغیرنہیں رہ سکتے اوریہی ان کی سیاسی کردارکی حقیقت رہی ہے۔

’جمہوریت ختم کرنے والوں میں آئے گا شردپوار کا نام‘

وجے ویڈیٹّی وارنے مزید کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ ملک کی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والوں میں شراد پوار کا نام نہیں ہونا چاہیے، لیکن اب ایسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے کہ ان کا نام بھی اس فہرست میں آسکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں آمریت لانے کے لیے حد بندی بل لایا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈرکے اس بیان کو شراد پوارپربراہ راست سیاسی حملے کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

این سی پی کے اراکین پارلیمنٹ نے سپریا سولے سے کیا رابطہ

اس پورے معاملے کے درمیان شراد پوارکی این سی پی کے اراکین پارلیمنٹ نے سپریا سولے سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ نے سپریا سولے کوفون کرکے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ نے یک آوازہوکرکہا کہ شراد پواراورسپریا سولے جوفیصلہ کریں گے، وہی حتمی ہوگا۔ پارٹی کے مستقبل اورآئندہ حکمت عملی کے حوالے سے دونوں جوبھی فیصلہ کریں گے، اراکین پارلیمنٹ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس طرح کانگریس لیڈرکے بیان کے بعد این سی پی میں اتحاد اوریکجہتی کا پیغام دینے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Abhijeet Dipke: حد بندی سے صرف بی جے پی کو ہوگا فائدہ، ابھجیت دیپکے نے ایکس پر پوسٹ کرکے کیا دعویٰ

دیپکے کے حساب کے مطابق، حد بندی کے بعد 500، 500 ووٹروں والے 2 انتخابی…

39 minutes ago

Delimitation Bill: این ڈی اے کو اب بھی 6 سے 7 ارکان پارلیمنٹ کی کمی، حد بندی بل پر کہاں پھنس سکتا ہے معاملہ؟

نومبر 2026 تک لوک سبھا میں 540 ارکان ہیں اور 3 نشستیں خالی ہیں۔ اگر…

3 hours ago