اسپورٹس

ICC T20 Ranking: بابر اعظم بن سکتے ہیں نمبر-1، سوریہ کمار یادو کی بادشاہت پر خطرہ

ICC T20 Ranking: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے تازہ ترین ٹی-20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے بابراعظم کوخوشخبری ملی ہے۔ انہوں نے ٹاپ-10 کی رینکنگ میں ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ اب ٹی-20 رینکنگ میں نمبر-1 بلے بازبننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کے اسٹاربلے بازسوریہ کماریادو کی بادشاہت پرخطرہ منڈلا رہا ہے۔

سوریہ کماریادو کے قریب پہنچے بابراعظم

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریزکھیلی ہے۔ وہ اس سیزن میں پاکستان کے ٹاپ اسکوررتھے۔ پانچویں ٹی-20 میں انہوں نے نصف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے چار اننگوں میں 125 رن بنائے۔ اس کارکردگی کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔ آئی سی سی ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پر قابض سوریہ کمار یادو سے فرق کو کم کردیا ہے۔

98 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق

اس کارکردگی کے بعد بابراعظم بلے بازوں کی ٹی-20 رینکنگ میں چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اب ان کی ریٹنگ کل 10 پوائنٹ بڑھ کر 763 ہوگئی ہے۔ سوریہ کمار یادو بابراعظم سے اب صرف 98 ریٹنگ پوائنٹس آگے ہیں۔  سوریہ کمار یادو کے پاس کل 861 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ بابراعظم کے ساتھ ہی فخرزماں کو بھی تازہ ترین رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ فخر زماں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 104 رن بنائے تھے۔ اس کی بدولت انہیں 10 مقامات کا فائدہ ملا ہے۔ وہ اب 62ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو بھی فائدہ

ٹی-20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سیفرٹ کو بھی فائدہ ہوا ہے۔ ٹم سیفرٹ نے 144.06 کی شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 85 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد وہ سات مقام کی چھلانگ لگا کر ساتویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ گیند بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو فائدہ ہوا ہے۔ وہ تین مقام اوپر چڑھ کر14ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچوں میں 8 وکٹ حاصل کئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

21 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago