انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کی بہترین ٹسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم میں ہندوستان کے دوکھلاڑیوں کوجگہ ملی ہے۔ وہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کو آئی سی سی نے 2023 کی بیسٹ ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ ٹی-20 کی طرح ٹسٹ ٹیم میں بھی پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کو جگہ نہیں ملی ہے۔
آئی سی سی کی سال 2023 کی بیسٹ ٹسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے پانچ، ہندوستان کے دو، انگلینڈ کے دو، سری لنکا کا ایک اورنیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ آئی سی سی نے 2023 کی بیسٹ ٹسٹ ٹیم میں ہندوستان سے رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون کو شامل کیا ہے۔ وہیں آسٹریلیا کے سلامی بلے بازعثمان خواجہ، مڈل آرڈربلے باز ٹریوس ہیڈ، وکٹ کیپر ایلیکس کیری، تیز گیند باز پیٹ کمنس اور مشیل اسٹارک کو جگہ ملی ہے۔ سال 2023 کی بہترین ٹسٹ ٹیم میں سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، انگلینڈ کے جوروٹ اور اسٹورٹ براڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیم کے پانچ اراکین اس ٹیم میں شامل ہیں۔
ونڈے ٹیم میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ
وہیں دوسری جانب، آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایئر2023 میں ٹیم انڈیا کے 6 کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ اس طرح سے اس پرٹیم انڈیا کا دبدبہ نظرآرہا ہے۔ اس میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، محمد شمی، محمد سراج اور کلدیپ یادو شامل ہیں۔ اس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ہر سال تینوں فارمیٹ کی بہترین مرد اور خواتین ٹیم کا انتخاب کرتی ہے۔ ان ٹیموں میں بہترین کارکردگی کرنے والے پوری دنیا کے 11 کھلاڑیوں کو جگہ ملتی ہے۔ آئی سی سی نے 2023 کی بیسٹ ٹی-20، بیسٹ ونڈے اور بیسٹ ٹسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کی سال 2023 کی سب سے بہترین ٹسٹ ٹیم- عثمان خواجہ، دمتھ کرونا رتنے، کین ولیمسن، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندر جڈیجہ، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنس (کپتان)، آراشون، مچیل اسٹارک اوراسٹورٹ براڈ۔
آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایئر2023: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ٹریوس ہیڈ، وراٹ کوہلی، ڈیرل مچیل، ہینرک کلوسین (وکٹ کیپر)، مارکویانسین، ایڈم زمپا، کلدیپ یادو، محمد سراج اورمحمد شمی۔
سال 2023 کی بیسٹ ٹی-20 ٹیم: یشسوی جیسوال، فل سالٹ، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، مارک چیپمین، سکندر رضا، الپیش رامجانی، مارک اڈائر، روی بشنوئی، رچرڈ نگاروا اور ارش دیپ سنگھ۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…