قومی

Ayodhya Ram Mandir: شری رنگناتھ سوامی مندر کی طرف سے دیے گئے تحائف کو پی ایم مودی نے رام للا مندر کو کیا پیش

Ayodhya Ram Mandir: ایودھیا میں رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا سے قبل پی ایم مودی نے تمل ناڈو کے کئی مندروں میں درشن اور پوجا کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے شری رنگناتھ سوامی مندر بھی گئے اور بھگوان کی پوجا کی۔ اس دوران شری رنگناتھ سوامی مندر کے پجاریوں نے پی ایم مودی کو رام مندر کے لیے تحائف پیش کیے تھے۔

شری رنگناتھ سوامی مندر کی طرف سے پیش کیا گیا تحفہ

پی ایم مودی نے 22 جنوری کو پران پرتشٹھا کے بعد شری رنگناتھ سوامی مندر کے پجاریوں کی طرف سے پیش کردہ تحفہ شری رام مندر کو پیش کیا۔ اس دوران پی ایم مودی کے ساتھ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

جنوبی ہندوستان کے دورے پر تھے پی ایم مودی

آپ کو بتا دیں کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے پہلے پی ایم مودی نے ساگر سے لے کر سریو تک کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران پی ایم مودی نے جنوبی ہندوستان کے کئی قدیم مندروں کا بھی دورہ کیا اور وہاں درشن اور پوجا کی۔ شری رنگناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا کے بعد وہاں کے پجاریوں نے ایک ٹوکری میں تحفہ پیش کیا۔ جسے رام للا کو پیش کرنے کو کہا گیا۔ پی ایم مودی نے پران پرتشتھا پروگرام کے بعد یہ تحفہ شری رام مندر انتظامیہ کو سونپا تھا۔

پی ایم نے 22 جنوری کو کیا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کا افتتاح کیا اور رام للا کی مورتی کی پران پرتشتھا کی رسم میں ججمان کے طور پر شرکت کی۔ اس دوران ملک اور دنیا بھر سے تقریباً 8 ہزار وی آئی پیز اور وی وی آئی پی افراد نے بھی شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

19 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

23 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

42 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago