Bihar Axis Bank Loot: بہار کے ارریہ میں بدمعاشوں نے لوٹ ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ یہاں، دن دہاڑے مسلح بدمعاشوں نے ADB چیک پر واقع ایکسس بینک سے 90 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ معلومات کے مطابق بدمعاشوں نے دو راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔ بتادیں کہ اس سے قبل بھی بدمعاشوں نے آرہ میں ایکسس بینک کو نشانہ بنا کر لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔
اطلاع ملنے کے بعد ارریہ کے ایس پی اشوک کمار سنگھ اور کئی دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال پولیس افسران معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ بینک کے مطابق برانچ سے 90 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی۔ تاہم پولیس نے ابھی تک صحیح رقم کی تصدیق نہیں کی ہے۔
بدمعاشوں نے 2 راؤنڈ فائرنگ کی
عینی شاہدین کے مطابق چھ مسلح بدمعاشوں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ اس دوران بدمعاشوں نے دو راؤنڈ گولیاں بھی چلائیں۔ خوش قسمتی تھی کہ گولی کسی کو نہیں لگی ورنہ کسی کی جان بھی جا سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار اچانک گورنر سے ملنے پہنچے، بہار میں سیاسی قیاس آرائیوں کا بازار گرم
بینک منیجر نے بتایا سارا واقعہ
اس واقعہ کے بارے میں منیجر نیرج کمار نے بتایا کہ بینک کھلنے کے بعد 11 اور 11:30 کے قریب بدمعاش ہتھیاروں کے ساتھ وہاں پہنچے تھے۔ اس کی بنیاد پر بینک میں موجود کسٹمرس سمیت تمام ملازمین کو بینک کے چیسٹ روم میں بند کر دیا گیا۔ اس کے بعد بینک میں رکھی رقم کے ساتھ ساتھ رقم جمع کرانے آنے والے کسٹمرس کو بھی لوٹ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جوڑو نیائے یاترا کے درمیان گوہاٹی میں گھسنے کے راستے بند، کانگریس کارکنان کا ہنگامہ
گاہک پنٹو کمار نے بتایا کہ وہ بینک میں رقم جمع کرانے آیا تھا۔ بدمعاشوں نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔ کئی خواتین سے رقم بھی لوٹ لی گئی ہے۔ پولیس اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے۔ ایس پی نے تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ تاہم، ارریہ ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں لوٹ کی صحیح رقم نہیں بتائی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…