انٹرٹینمنٹ

OTT Release: اس ہفتے رنبیر کی اینیمل اور روینہ ٹنڈن کی کرما کالنگ کے علاوہ کی دیگر ویب سیریز OTT  پر ہو رہی ہیں ریلیز، یہاں جانئے آپ کو کس کا ہے انتظار

نئی دہلیی: OTT پلیٹ فارم پر ہر ہفتے کئی فلمیں اور ویب سیریز ریلیز ہوتی ہیں۔ کچھ فلمیں ڈائریکٹ OTT پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوتی ہیں اور کچھ تھیٹرز میں اپنا جادو چلانے کے بعد دوبارہ پھر OTT پر دھمال مچاتی ہیں۔ اس ہفتے بھی کئی فلمیں اور سیریز ریلیز ہونے جا رہی ہیں جو آپ کے ویک اینڈ کو تفریح ​​سے بھر دیں گی۔ وکی کوشل کی سیم بہادر سے لے کر رنبیر کپور کی اینیمل تک، یہ فلمیں باکس آفس کے بعد او ٹی ٹی پر بھی اپنا جادو چلائیں گی۔ اس کے ساتھ روینہ ٹنڈن بھی کرما کالنگ کے نام سے ایک سیریز لے کر آرہی ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ہفتے کون کون سی فلمیں اور سیریز ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔

رنبیر کپور کی اینیمل

رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم اینیمل باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ فلم میں باپ اور بیٹے کے رشتے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی اور اب 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

کرما کالنگ

روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز کرما کالنگ یو ایس بیسڈ سیریز ریوینج پر مبنی ہے۔ جو 2011-2015 میں آیا تھا۔ یہ سیریز ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وکی کوشل کی فلم سیم بہادر

وکی کوشل کی فلم سام بہادر ہندوستان کے پہلے فیلڈ مارشل سیم مانیک شا پر مبنی ہے۔ فلم میں وکی کوشل کے ساتھ ثنا ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 26 جنوری کو ZEE5 پر ریلیز ہوگی۔

پریمانی کی نیرو

نیرو میں موہن لال، پریمانی سمیت کئی اداکار مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 23 جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

ایجنٹ

ایجنٹ ایک جاسوس کی کہانی ہے جو ایک دہشت گرد تنظیم کے بارے میں حقیقت جاننے کے مشن پر جاتا ہے لیکن اسے اپنے ماضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم میں اکھل اکینینی، مموٹی، ڈینو موریا اور ساکشی ویدیا اہم کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم 26 جنوری کو سونی لیو پر ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago