آئی پی ایل 2024 اب تک ہاردک پانڈیا کے لیے بہت اچھا نہیں رہا ہے۔ ایک طرف شائقین نے ان کا جینا مشکل کر دیا ہے تو دوسری طرف ٹیم کی شکست ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ لیکن ان سب کے درمیان ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل 2024 سے بریک (وقفہ )لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی نے آخری میچ حیدرآباد میں کھیلا اور اگلا میچ ممبئی کے وانکھیڑے میں کھیلے گی۔ ہاردک پانڈیا نے ان دونوں میچوں کے درمیان بریک لے کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہاردک پانڈیا جب سے ممبئی کے کپتان بنے ہیں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہاردک پانڈیانے ممبئی کے سابق کپتان روہت شرما کی جگہ لی ہے۔ روہت شرما نے ممبئی کو پانچ ٹرافی جیبنے والے کپتان رہے۔ ایسے میں روہت شرما کے فینس ہاردک پانڈیا سے مسلسل ناراض نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اس سب کے بیچ ہاردک پانڈیا اپنے خاندان کے پاس پہنچے ہیں ۔
ممبئی انڈینز نے اپنا آخری میچ 27 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ یعنی راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا تھا۔ ممبئی کی ٹیم پانچ ٹائٹل جیت چکی ہے ، آئی پی ایل 2024 میں اپنا اگلا میچ راجستھان رائلز کے خلاف پیر 01 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ممبئی کی ٹیم 14 اپریل تک گھریلو میدان پر لگاتار چار میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: این سی پی شرد پوار کے لیڈر نواب ملک کی طبیعت بگڑی، سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال میں داخل
ون کرکٹ کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے خلاف میچ کے بعد ہاردک پانڈیا جیسے ہی ممبئی ایئرپورٹ پر اترے، وہ فوراً اپنے ممبئی والے گھر چلے گئے۔ ہاردک پانڈیا آرام کرنے اور دوبارہ تیار ہونے کے لیے گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے بجائے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلو پوائزن یا ہارٹ اٹیک، مختار انصاری کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ وجہ آئی سامنے
ممبئی نے لگاتار دو میچ ہارے ہیں
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ممبئی انڈینز آئی پی ایل 2024 میں لگاتار دو میچ ہار چکی ہے۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلا ۔جس میں انہیں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ٹیم کا دوسرا مقابلہ سن رائزرز حیدرآباد سے ہوا جس میں ممبئی کو 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…