Accident on Delhi-Meerut Expressway: غازی آباد میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اسکول کے بچوں کو لے جانے والی ایک وین کچرا لے جانے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں پیچھے سے آنے والی تیسری گاڑی بھی ان دونوں گاڑیوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں اسکول وین کے ڈرائیور اور ایک بچے کی موت ہوگئی، جب کہ تقریباً 9 بچے زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کئی بچوں کی حالت تشویشناک
یہ حادثہ غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ ایک کچرا ڈمپر لال کواں سے دہلی کی طرف جا رہا تھا، اس کے پیچھے ایک وین آ رہی تھی۔ وین میں سوار 11 اسکولی بچے امروہہ سے جامعہ دہلی جا رہے تھے۔ یہ وین صبح سویرے کراسنگ ریپبلک علاقے میں اچانک ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے اور کئی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- NCP Leader Nawab Malik: این سی پی شرد پوار کے لیڈر نواب ملک کی طبیعت بگڑی، سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال میں داخل
تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے-ٹکڑے ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ یہ حادثہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
گزشتہ سال بھی ہوا تھا بڑا حادثہ
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اس دوران بھی اسکول کے بچوں کی بس ہی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ وہ حادثہ اتر پردیش کے غازی آباد میں 11 جولائی 2023 کی صبح پیش آیا تھا۔ اس حادثہ میں دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اسکول بس اور کار میں تصادم ہو گیا تھا۔ حادثہ این ایچ 9 پر لال کواں سے دہلی جانے والی لین میں پیش آیا تھا۔ یہ واقعہ بھی کراسنگ ریپبلک کے راہل وہار کے قریب پیش آیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…