News next 2024 programme: ’ایکسچینج فارم میڈیا‘ کے نیوزنیکسٹ 2024 پروگرام کا انعقاد آج 30 مارچ کو دی ایمپیریل ہوٹل، نئی دہلی میں کیا جا رہا ہے۔ پروگرام میں بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے بھی شامل ہوں گے۔ وہ ہندوستان میں ابھرتے ہوئے نیوزچینلوں کے لئے مواقع اورچیلنجزکے موضوع پر شام 4 بجے اپنے خیالات پیش کریں گے۔
پروگرام میں شامل ہوں گی میڈیا کی اہم ہستیاں
نیوز نیکسٹ 2024 پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے ایم ڈی اوپیندررائے کے علاوہ سینئرصحافی راج دیپ سردیسائی، برکھا دت، راہل کنول، ربندرنارائن، سمت اوستھی، دیپک چورسیا، جناردن پانڈے، رانا یشونت، سدھیر چودھری، انجنا اوم کشیپ سمیت کئی سینئرصحافی بھی شامل ہوں گے۔
ENBA ایوارڈوں کا ہوگا اعلان
پورے دن چلنے والے اجلاس کے بعد، میڈیا کی معزز شخصیات کی موجودگی میں ENBA نیوزبراڈ کاسٹنگ ایوارڈس کے 16ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اینبا ایوارڈ کو ملک کے اہم نیوز/ٹی وی ایوارڈوں کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ENBA ایوارڈ کا اہم مقصد ہندوستان میں ٹیلی ویژن نیوزکوریج میں شاندارپرفارم کرنے والوں کا احترام کرنا ہے۔ میڈیا دنیا کی مؤثرشخصیات کی شناخت پرایک ادارے کی طرف سے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔