اسپورٹس

Sanjay Manjrekar on Team India Combiation: محمد شمی اور سراج کی حمایت میں آیا یہ عظیم کرکٹر، گوتم گمبھیراور منیجمنٹ کو جم کرلگائی پھٹکار، جانئے پوری تفصیل

برطانیہ دورے پرہندوستانی کرکٹ ٹیم 10 میچوں میں صرف ایک جیت درج کرپائی۔ یہ واحد جیت پہلے ونڈے میچ میں ملی۔ جب تیسرے ونڈے میچ کی باری آئی تو ہندوستانی گیند بازوں نے انگلینڈ سے لارڈس پرونڈے کا سب سے بڑا اسکوربنوا دیا۔ 388 رنوں کے ہدف کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 360 رن بناسکی۔ اس خراب کارکردگی کے بعد عظیم کرکٹر سنجے مانجریکرنے ٹیم منیجمنٹ کی حکمت عملی پرسیدھا نشانہ سادھا ہے۔

سنجے مانجریکرنے کہا کہ جسپریت بمراہ کے بغیرہندوستانی گیند بازی کافی کمزورہوجاتی ہے، اس لئے محمد شمی اورمحمد سراج جیسے سینئرگیند بازوں کوڈراپ کرنے سے ٹیم انڈیا کی گیند بازی کی پول کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’2027 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم بنانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ میچ ونرکھلاڑیوں کونظراندازکرتے رہیں۔ جسپریت بمراہ کے بغیراس گیند بازی اٹیک میں دم دکھائی نہیں دیتا۔ محمد شمی اورمحمد سراج جیسے سینئرگیند بازوں کو نظراندازکرنے سے ہندوستانی گیند بازی کی کمیاں اجاگرہوگئی ہیں۔‘‘

سنجے مانجریکرنے منیجمنٹ پراٹھایا سوال

سنجے مانجریکرنے محمد شمی-محمد سراج کی حمایت میں آکرکہا کہ محمد سراج نے انگلینڈ کی پچوں پرانگلینڈ کی بلے بازی کوتباہ وبرباد کردیا تھا۔ دوسری طرف محمد شمی ڈومیسٹک (گھریلو) کرکٹ میں مسلسل اپنی قابلیت ثابت کرتے رہے ہیں۔ سابق کرکٹرنے منیجمنٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بیک اپ گیند بازوں کی پٹائی ہورہی ہو، تونوجوان گیند بازوں کوموقع دینے کے بہانے سینئرکھلاڑیوں کو باہرکرنا سمجھداری نہیں ہے۔

محمد شمی اورمحمد سراج کو نہیں مل رہا ہے موقع

ایک طرف محمد شمی ہیں، جوچمپئنزٹرافی 2025 کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لئے کوئی بھی میچ نہیں کھیلے ہیں۔ وہیں محمد سراج کوآخری بارافغانستان کے خلاف ٹسٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، لیکن  ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں یوایس اے کے خلاف میچ کے بعد وہ بھی ٹیم انڈیا کے لئے وائٹ بال (سفید گیند) کرکٹ کھیلتے نہیں نظرآئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کو2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹیم انڈیا کے لئے بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

30 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago