اسپورٹس

Fight till the last ball, PCB chief : پاکستانی ٹیم کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ہنگامہ، چیئرمین نے دیا بڑا بیان،بتایا ناقابل قبول

آئرلینڈ نے جمعے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔جس پر کافی ہنگامہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 57، اوپنر صائم ایوب نے 45 اور افتخار احمد نے ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔جواب میں آئرلینڈ نے اینڈی بلبرنی کے شاندار 77 رنز کی مدد سے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔وہیں میچ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں پاکستانی  کھلاڑیوں سے دو گھنٹے ملاقات کی جس میں ٹیم کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ اس دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ ہی  کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی، کمرے میں بیٹھ کرحکمت عملی بنائی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں، بولنگ اٹیک شاندار ہے، فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں، آئر لینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈ کپ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے، 11 کھلاڑی ایک ہو کر پاکستان کے لیے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے، فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی آئرلینڈ پاکستان کے ہی گروپ میں ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین اس سریز کا دوسرا مقابلہ آج ہونے والا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago