اسپورٹس

ICC T20 World Cup 2024: ’’وراٹ کی صلاحیت پر شک کرنا سب سے بڑی غلطی ہے…‘‘، انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کی کنگ کوہلی کی تعریف

بارباڈوس: ٹیم انڈیا کے علاوہ جنوبی افریقہ واحد ٹیم ہے جس نے T20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ اب فائنل میچ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہے، یعنی بیسٹ بمقابلہ بیسٹ۔ ادھر ناصر حسین نے خراب فارم سے جوجھ رہے وراٹ کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج ہفتہ کے روز بلاک بسٹر میچ ہوگا۔ سب کی نظریں اس میچ پر لگی ہوئی ہیں۔ T20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم انڈیا اور جنوبی افریقہ وہ دو ٹیمیں ہیں جو اب تک ایک بھی میچ ہارے بغیر فائنل میں پہنچی ہیں۔ ان دونوں میں سے جو بھی ٹیم ٹرافی جیتے گی، وہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیت کر T20 ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ناصر حسین نے بھارت کے تجربہ کار بلے باز کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑے میچوں میں ٹیم کے لیے ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے جاری T20 ورلڈ کپ 2024 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 10.71 کی اوسط سے 75 رنز بنائے ہیں۔ حالانکہ، کوچ راہل ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما مسلسل ان کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ یہی نہیں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ جیتنے کے بعد روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ وراٹ فائنل کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو بچا رہے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹر ہو یا غیر ملکی، وراٹ کی صلاحیت سے سبھی واقف ہیں۔

اسکائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے ناصر نے T20 ورلڈ کپ 2022 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف کوہلی کی کارکردگی کی طرف اشارہ کیا۔ ناصر نے کہا، “آپ کو ایم سی جی میں پاکستان کے خلاف میچ یاد ہے، ہندوستانی ٹیم مکمل طور پر بیک فٹ پر تھی، آخر وہاں کون تھا؟ کس نے چارج سنبھالا، یہ ہندوستانیوں کے لیے اب تک کا سب سے بڑا میچ تھا۔ اسی لیے وراٹ بڑے میچوں میں ہمیشہ موجود رہتا ہے۔”

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ بڑے میچوں میں وراٹ کوہلی پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کو نیویارک کی پچوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

34 mins ago