اسپورٹس

Yuvraj Singh and MS Dhoni: “میں اور دھونی کبھی دوست نہیں تھے..”، یوراج سنگھ کے چونکا دینے والے انکشاف نے مداحوں میں مچائی ہلچل

Yuvraj Singh and MS Dhoni: دھونی اور یوراج سنگھ کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یوراج کے کیریئر کے ابتدائی اختتام میں دھونی کا ہاتھ تھا۔ بہت سے لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ دھونی اور یوراج سچے دوست تھے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دھونی کی وجہ سے ہی یوراج کبھی بھی ہندوستانی ٹیم کے کپتان نہیں بن سکے۔ ان تمام باتوں کے درمیان اب یووراج سنگھ نے دھونی کے بارے میں بات کی ہے جو سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔ یووراج نے دھونی کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر سخت انکشاف کیا ہے۔

ٹی آر ایس کلپس میں یووی نے دھونی کے بارے میں بات کی اور ایک بات کا براہ راست انکشاف کیا کہ دھونی اور میں دوست نہیں تھے۔ چیٹ شو میں یووی نے کہا کہ ہم قریبی دوست نہیں تھے، ہم دوست تھے کیونکہ کرکٹ کی وجہ سے میں ان سے بالکل مختلف تھا، ہم یقیناً دوست نہیں تھے، جب ہم ایک ساتھ میدان میں اترتے تھے تو ہم دونوں مل کر  100 % دیتے تھے…وہ کپتان تھا، میں نائب کپتان تھا۔ اس کے کچھ فیصلے  مجھے ٹھیک نہیں لگتے تھے، وہیں میرے بھی کچھ فیصلے اسے پسند نہیں آتے تھے۔ ایسا ہر ٹیم کے ساتھ ہوتا ہے۔ ٹیم کو آگے لے جامے کے لئے ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔”

یووی نے مزید کہا کہ جب میں اپنے کریئر کی آخری ریس میں تھا تو میں نے اس سے اپنے کیریئر کے بارے میں پوچھا تھا۔ وہ وقت 2019 کے ورلڈ کپ سے پہلے کا تھا۔ تب ماہی نے مجھے سیدھا بتایا تھا کہ انتظامیہ تمہارے بارے میں نہیں سوچ رہی۔ دھونی ہی تھے جنہوں نے مجھے صاف صاف بتایا۔ مجھے اس کی یہ بات پسند آئی، پھر میں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs SA: جنوبی افریقہ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ٹیم انڈیا کے یہ 3 کھلاڑی، پڑھیں اب تک کیسی رہی ان کی کارکردگی

یوراج نے مزید کہا، ‘اب ہم جب بھی ملتے ہیں، اچھی طرح سے ملتے ہیں۔ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ سب کھیل کا حصہ ہے اور آخر میں آپ کو صرف ٹیم کے لیے سوچنا ہے۔” آپ کو بتاتے چلیں کہ یووی کو 2019 کے ورلڈ کپ میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ جس کے بعد یووی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

2 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

3 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

4 hours ago