اسپورٹس

Big Relief for Vinesh Phogat: دہلی ہائی کورٹ سے ونیش پھوگاٹ کو بڑی راحت… ایشیائی کھیلوں کے ٹرائلز میں حصہ لینے کی ملی اجازت

نئی دہلی میں بھارتی کشتی کے میدان میں ایک بار پھر بڑا قانونی اور انتظامی موڑ دیکھنے کو ملا، جب دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے ملک کی اسٹار خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو بڑی راحت دیتے ہوئے 30 اور 31 مئی کو ہونے والے 2026 ایشیائی کھیلوں کے انتخابی ٹرائلز میں شرکت کی اجازت دے دی۔

زچگی کی چھٹی پر عدالت کا فیصلہ

عدالت نے واضح کہا کہ زچگی کی چھٹی کی وجہ سے کسی بھی کھلاڑی کے کیریئر کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے عدالت نے پورے ٹرائلز کی ویڈیو ریکارڈنگ اور کھیل اداروں کی جانب سے آزاد مبصرین مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تیجس کاریا کی بنچ نے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن (WFI) کی موجودہ سلیکشن پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’امتیازی‘ اور ’بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیا۔ ہفتہ کو جاری کیے گئے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ WFI کی جانب سے بنائے گئے قوانین بظاہر ونیش پھوگاٹ جیسی ممتاز کھلاڑی کو مقابلے سے باہر رکھنے کے مقصد سے تیار کیے گئے تھے۔

فیڈریشن کے نئے ضابطے کیا تھے؟

فیڈریشن کے نئے ضابطوں کے مطابق صرف وہی پہلوان ٹرائلز کے لیے اہل قرار دیے گئے تھے جنہوں نے 2025 اور 2026 کے حالیہ گھریلو مقابلوں میں تمغے جیتے ہوں، جبکہ ماضی کی شاندار کارکردگی کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے اس بات پر گہرائی سے غور کیا کہ ونیش پھوگاٹ کی زچگی کی چھٹی (Maternity Leave) اور اس کے بعد بحالی کا دورانیہ عین اسی وقت آیا جب یہ گھریلو مقابلے منعقد کیے جا رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ ان میں حصہ نہیں لے سکیں۔

بنچ کا تاریخی تبصرہ

بنچ نے تاریخی تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’’یہ قانون کا ایک تسلیم شدہ اصول ہے کہ زچگی کی وجہ سے کسی بھی خاتون کو اس کی ملازمت، کیریئر، رینکنگ یا ترقی کے معاملے میں کسی بھی طرح کا نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔ ڈبلیو ایف آئی کی یہ پالیسی مکمل طور پر اخراج پر مبنی ہے، کیونکہ یہ فیڈریشن کو ونیش جیسی ’آئیکونک‘ کھلاڑیوں کے حق میں اپنے اختیارات استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں دیتی۔‘‘عدالت نے یاد دلایا کہ ونیش پھوگاٹ ایک بین الاقوامی سطح پر معروف کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ملک کے لیے کئی اہم تمغے جیتے ہیں۔ عدالت کے مطابق ماضی کی پالیسیوں میں فیڈریشن کے پاس ممتاز کھلاڑیوں کو براہِ راست ٹرائلز میں شامل کرنے کا اختیار موجود تھا، لیکن اس بار جان بوجھ کر قواعد میں ایسی تبدیلی کی گئی جو سابقہ روایات سے مکمل طور پر مختلف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

10 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

10 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

10 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

10 hours ago