مغربی بنگال میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد پہلی بار چھٹیوں کی فہرست میں تبدیلی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس حکومت کے وقت عیدالاضحیٰ پردو دن کی چھٹی دینے کا رواج شروع کیا گیا تھا، لیکن ریاست میں اقتدارمیں آنے کے بعد بی جے پی نے اس ضابطے کو تبدیل کردیا۔ اس سال ریاستی حکومت کے ملازمین کو صرف ایک دن کی چھٹی ملے گی۔
گزشتہ حکومت کی لسٹ کے مطابق، عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 26 اور 27 مئی کو اعلان کی گئی تھیں۔ اس بار ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا ہے کہ اس سال عیدالاضحیٰ 28 مئی کو منائی جائے گی۔ اس لئے صرف 28 مئی کو ہی سرکاری چھٹی ہوگی۔ گزشتہ نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ایک دن پہلے 28 تاریخ کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ ایک نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومت نے کہا کہ پہلے والے نوٹیفکیشن میں تھوڑی تبدیلی کرتے ہوئے، گورنرنے عیدالاضحیٰ کے موقع پر28 مئی، 2026 (جمعرات) کو عوامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
دودنوں کی چھٹی منسوخ، اب صرف 28 مئی کو رہے گی تعطیل
حکومت نے 26 مئی اور27 مئی کو پہلے سے اعلان کی گئی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا، ”اس کی وجہ سے 26 مئی، 2026 (منگل) اور27 مئی، 2026 (بدھ) کو عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اورایک دن پہلے کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔“ اس میں مزید کہا گیا کہ ”26 اور 27 مئی ان سبھی آفس ادارے اور مقامات کے لئے ورکنگ ڈے ہوں گے، جن پریہ نوٹیفکیشن نافذ ہوتا ہے۔“ اس درمیان کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مغربی بنگال حکومت کے اس نوٹیفکیشن میں مداخلت کرنے سے انکارکردیا، جس میں اگلے ہفتے عیدالاضحیٰ سے پہلے بیل، سانڈ، گائے، بچھڑے اور بھینسوں کی قربانی پرپابندی لگائی گئی تھی۔
بنگال میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرجانوروں کے ذبح پر پابندی
چیف جسٹس سوجائے پال اورجسٹس پارتھ سارتھی سین کی ڈویژن بینچ نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن عدالت کی سابقہ ہدایات کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ اپنے حکم میں، عدالت نے نوٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے پہلے کہا تھا کہ گائے کی قربانی عید الضحیٰ کا لازمی حصہ نہیں ہے اوریہ اسلام کے تحت لازمی مذہبی رسم نہیں ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی بینچ عید الاضحی سے قبل مغربی بنگال میں جانوروں کے ذبیحہ اورکنٹرول ایکٹ کے تحت مغربی بنگال حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کوچیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کررہی تھی۔ نوٹیفکیشن میں مداخلت کرنے سے انکارکرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ ریاست کو یہ جانچنے کا حق ہے کہ آیا قانون اورقواعد کے تحت جانوروں کوذبح کرنے کے لئے ضروری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی مناسب طریقہ کارموجود ہے یا نہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…