اسپورٹس

Shubman Gill Punjab’s ‘state icon’: کرکٹر شبمن گل کو بنایا گیا لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب کا ’اسٹیٹ آئیکون‘

چنڈی گڑھ: پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ‘اسٹیٹ آئیکون’ بنا دیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر سبن سی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ گل مختلف مہموں کا حصہ ہوں گے جن کا مقصد ووٹروں میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ ووٹنگ کا تناسب 70 فیصد سے تجاوز کر جائے۔ یہاں بتاتے چلیں کہ انتخابی عہدیداروں نے اس بار 70 کو عبور کرنے کا ہدف رکھا ہے۔

گل کی بیداری مہم ووٹرز کو تحریک دے گی

پنجاب میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 13 سیٹوں کے لیے 65.96 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ سبن نے کہا کہ گل، جن کا تعلق پنجاب سے ہے، کھیلوں سے محبت کرنے والوں، خاص طور پر نوجوانوں میں مقبول ہے، اور انہیں انتخابات کے لیے ‘اسٹیٹ آئیکون’ بنایا گیا ہے۔ سبن سی نے کہا کہ جمعہ کے روز پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں ان سے کہا گیا کہ وہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں گزشتہ انتخابات کے دوران ووٹنگ کا تناسب کم تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقوں میں گل کی جانب سے چلائی جانے والی بیداری مہم اور اپیلیں ووٹرز کو تحریک دیں گی اور ووٹنگ کا فیصد بڑھانے میں مدد کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رویندر جڈیجہ نے ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ اپنی اہلیہ کے نام کیا، والد نے لگایا ریوابا پر جادو ٹونے کا الزام

 یہ بھی پڑھیں: ممبئی انڈینس اور روہت شرما کا رشتہ ختم ہونا طے، مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تنازعہ

پنجابی گلوکار ترسیم جسر کو بھی بنایا گیا تھا اسٹیٹ آئیکون

بتا دیں کہ اس سے قبل مقبول پنجابی گلوکار ترسیم جسر کو بھی ‘اسٹیٹ آئیکون’ کے طور پر چنا گیا تھا اور وہ بھی ایسی ہی مہم چلائیں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے امید ظاہر کی کہ پہلی بار ووٹ دینے والے گل اور ترسیم سے متاثر ہوں گے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے دیگر عمر کے لوگوں سے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ لوک سبھا انتخابات اپریل-مئی میں ہونے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

11 seconds ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

42 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago