قومی

Lok Sabha Election 2024: راہل گاندھی کے دورے کے درمیان اسمرتی ایرانی نے رائے بریلی سیٹ پر کیا بڑا دعویٰ، کانگریس کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ

مرکزی وزیر اور اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ چھوڑ دی ہے۔ اسمرتی ایرانی نے یہ دعویٰ ایسے وقت کیا ہے جب راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا امیٹھی اور رائے بریلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسمرتی کے اس دعوے سے کانگریس بے چین ہوگئی ہے۔ ایک طرف اجے رائے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ رائے بریلی سیٹ سے گاندھی خاندان کا کوئی فرد ہی الیکشن لڑے گا۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا، ‘جب امیٹھی کو طاقت کا مرکز ماننے والے موسیقی کے آلات لے کر آئے تو امیٹھی کے لوگ ان کا استقبال کرنے نہیں آئے اور انہیں پرتاپ گڑھ، سلطان پور سے لوگوں کو لانا پڑا۔ لوگ یہ نہیں بھولے کہ اسی شخص نے وائناڈ میں شمالی ہندوستان اور خاص طور پر امیٹھی کے بارے میں کہا تھا کہ یہاں کے لوگوں کی سمجھ ٹھیک نہیں ہے، تب سے اب تک لوگ ناراض ہیں۔ ماحول ایسا ہے کہ خاندان نے رائے بریلی کی سیٹ بھی چھوڑ دی۔

ہم امیٹھی اور رائے بریلی – اسمرتی دونوں جیتیں گے۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ امیٹھی کی ویران سڑکیں ثابت کرتی ہیں کہ راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا  کا سفر مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ راہل نے امیٹھی چھوڑا اور امیٹھی نے راہل کو چھوڑ دیا۔ انڈیا الائنس پر اسمرتی نے کہا کہ یہ اتحاد کہیں بھیجائے، جو حمایت کے بغیر اپنی سیٹ نہیں جیت سکتا، وہ کسی کی حمایت کیسے حاصل کرے گا۔ اکھلیش یادو بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم رائے بریلی اور امیٹھی بھی جیتیں گے۔ ہم نے پانچ سالوں میں جو کچھ کیا وہ پچاس سالوں میں کیے گئے کاموں سے زیادہ ہے۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ امیٹھی میں انوسٹرس سمٹ میں 6523 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، گاندھی خاندان کے خلاف امیٹھی کے لوگوں کا غصہ صاف نظر آرہا ہے، آج جب وہ (راہل گاندھی) پہنچے تو خالی سڑکوں نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں میں نے ایک ایسے امیدوار کے خلاف مقابلہ کیا جسے بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل تھی۔ خالی گلیاں بتا رہی تھیں کہ ان کا گاندھی خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago