UP Lok Sabha Election 2024: سماج وادی پارٹی نے اترپردیش کی 11 لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے اپنی فہرست میں غازی پورسے امیدوار کا بھی اعلان کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے غازی پورسے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ یعنی ایم پی افضل انصاری کواپنا امیدواربنادیا ہے۔ وہیں مظفرنگرسے ہریندرملک، آنولہ سے نیرج موریہ، شاہجہاں پورسے راجیش کشیپ، ہردوئی سے اوشا ورما، مصریکھ سے رامپال راجونشی، پرتاپ گڑھ سے ایس پی سنگھ پٹیل، بہرائچ سے رمیش گوتم، گونڈہ سے بینی پرساد ورما کی پوتی شریا ورما اور چندولی سے وریندرسنگھ شامل تھے۔ سماجوادی پارٹی نے پہلے ہی 16 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ افضال انصاری اس وقت غازی پورسے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے نہ تو بی ایس پی سے استعفیٰ دیا ہے اورنہ ہی بی ایس پی نے انہیں پارٹی سے باہرنکالا ہے۔ حالانکہ بی ایس پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ مایاوتی کے رویے سے ناراض چل رہے ہیں۔ خاص طور پر مسلم اراکین پارلیمنٹ اورمسلم رائے دہندگان مایاوتی سے دوری بنا رہے ہیں۔ مایاوتی نے امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی اور سہارنپورکے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمٰن کو بھی پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ یہ بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی ایس پی کے کئی اورلیڈران پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ کچھ بی جے پی کے رابطے میں ہیں تو وہیں کچھ کانگریس اور سماجوادی پارٹی میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کی موجودہ فہرست کے بعد ایک طرف یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ غازی پور سے بی ایس پی اب کسے اپنا امیدواربنائے گی۔ وہیں دوسری طرف کانگریس کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مانا جا رہا تھا کہ کانگریس ریاست کی پرتاپ گڑھ لوک سبھا سیٹ پردعویٰ پیش کررہی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے یہ فہرست ایسے وقت جاری کی ہے جب ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونے کے سوال پر کہا تھا کہ سیٹوں کی تقسیم کو پہلے حتمی شکل دی جانی چاہئے، اس کے بعد وہ بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شرکت کریں گے۔
سماجوادی پارٹی کی اس فہرست سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ جینت چودھری کی قیادت والی راشٹریہ لوک دل اور سماجوادی پارٹی کے درمیان اتحاد پوری طرح سے ختم ہوگیا ہے۔ پچھلے مہینے 19 جنوری کو جب اکھلیش اورجینت چودھری نے تصویریں شیئر کرکے اتحاد کا اعلان کیا تھا، تب کہا جا رہا تھا کہ سماجوادی پارٹی نے مظفر نگر لوک سبھا سیٹ آرایل ڈی کو دے دی ہے۔ تاہم، اب جب سماجوادی پارٹی نے ہریندر ملک کواپنے امیدوارکے طورپراعلان کردیا ہے اور الائنس کو پوری طرح سے ختم ہونے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر سماجوادی پارٹی کے ذریعہ جاری کئے گئے لسٹ میں سب سے اوپرلکھا گیا ہے- ہوگا پی ڈی اے کے نام- اب کی بارہوگی متحدہ ووٹنگ۔
بھارت ایکسپریس۔
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…