اسپورٹس

IPL 2024 Final SRH vs KKR: گمبھیر کا ‘فارمولا’ کیا کولکتہ کو دے سکتا ہے جیت کی ٹرافی، حیدرآباد کو لگنے والا ہے جھٹکا!

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کے کے آر اس سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے پہلا کوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب فائنل میچ میں کے کے آر کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ کے کے آر کی جیت میں گوتم گمبھیر کا اہم رول رہا ہے۔ ان کا ایک فارمولا ٹیم کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ گمبھیر کا یہ فارمولا فائنل میں بھی کمال کر سکتا ہے۔

کولکتہ کی حکمت عملی میں گمبھیر کا اہم کردار ہے۔ کے کے آر نے سنیل نارائن کو اس سیزن میں اوپننگ کا موقع دیا اور ٹیم کو اس کا کافی فائدہ ہوا۔ سنیل نے کئی میچوں میں دھماکہ خیز بلے بازی کی اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔ نارائن کو گمبھیر کی وجہ سے اوپننگ کا موقع ملا۔ گمبھیرکا یہ فارمولا ہٹ رہا۔ سنیل نے 13 میچوں میں 482 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس کے ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

کولکتہ نے لیگ میچ میں حیدرآباد کو شکست دی تھی۔ اس نے یہ میچ 4 رنز سے جیتا تھا۔ اس کے بعد اس نے حیدرآباد کو پلے آف میں بھی شکست دی۔ کے کے آر نے پہلا کوالیفائر 8 وکٹ سے جیتا تھا۔ اس شکست کے بعد حیدرآباد کی ٹیم دوسرے کوالیفائر میں پہنچ گئی۔ یہاں اس نے راجستھان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور اب فائنل میچ حیدرآباد اور کولکتہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سنیل نارائن نے کے کے آر کے لیے اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 482 رنز بنائے ہیں۔ فلپ سالٹ نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ سالٹ نے 12 میچوں میں 435 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 4 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو وراٹ کوہلی سرفہرست ہیں۔وراٹ کوہلی نے 15 میچوں میں 741 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 1 سنچری اور 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago