انٹرٹینمنٹ

Shehnaaz Gill News: ماریشس میں چھٹیوں کا لطف لے رہی شہناز گل نے ‘اے اُڑی اُڑی’ گانے پر کیا ڈانس، انسٹاگرام پر شیئر کی ویڈیو

ممبئی: اداکارہ شہناز گل کی خوبصورتی اور معصومیت کا ہر کوئی قائل ہے۔ وہ جہاں جاتی ہیں ماحول بنا دیتی ہیں۔ فینز ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ وہ اکسر سوشل میڈیا پر فوٹوز اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں مداح دیکھ کر لطف اندوز ہو جاتے ہیں۔ شہناز ان دنوں ماریشس میں چھٹیوں کا لطف لے رہی ہیں۔ انہوں نے چھٹیوں کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ شہناز نے انسٹاگرام پر اپنے ریزورٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کو سیاہ شارٹس کے ساتھ سفید شرٹ میں سمندر کے ساحل پر چہل قدمی کرتے اور پھر پانی میں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں فلم ‘ساتھیا’ کا گانا ‘اے اڑی اڑی’ چل رہا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں شہناز نے سمندر کی ایک جھلک شیئر کی۔ اداکارہ نے گانے کے بول کے ساتھ ویڈیو کا کیپشن دیا: “اے اُڑی اُڑی… اے خوابوں کی بری”۔

 

شہناز کے اس پوسٹ پر یوزرس نے تبصرہ بھی کیا ہے۔ ایک یوزر نے لکھا یہ حیرت انگیز ہے shehnaazgill@ اپنی زندگی کو جس طرح چاہیں انجوائے کریں۔ ہم آپ کے لیے ہمیشہ خوش ہیں اور ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں گے! #شہنازگل #نیچر

وہیں ایک حیات تمہید نامی یوزر نے لکھا کہ بگ باس کا وہ ایپی سوڈ اور کون یاد رکھ سکتا ہے realsidharthshukla@ میں آپ کو ہر روز یاد کرتی ہوں۔

بات کریں اے اُڑی اُڑی گانے کی تو اس کو اداکارہ رانی مکھرجی اور وویک اوبرائے پر فلمایا گیا تھا اور اسے موسیقار عدنان سمیع نے گایا ہے۔ 2002 میں ریلیز ہونے والی ‘ساتھیا’ کو شاد علی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والدین کی سخت مخالفت کے باوجود بھاگ کر شادی کر لیتے ہیں۔ حالانکہ، ان کی رومانوی دنیا میں بعد میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔

شہناز نے پنجابی شوبز انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز 2015 میں میوزک ویڈیو ‘شیو دی کتاب’ سے کیا۔ اس کے بعد وہ 2016 میں ‘ماجھے دی جٹی’ اور ‘پنڈن دیاں کڑیاں’ میں نظر آئیں۔ 2017 میں، انہوں نے پنجابی فلم ‘ست شری اکال انگلینڈ’ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

حالانکہ، 2019 میں ‘بگ باس’ کے 13ویں ایڈیشن کے بعد ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا۔ وہ سوشل میڈیا سنسنی بن گئیں اور اس کے بعد انہوں نے ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ اور ‘تھینک یو فار کمنگ’ جیسی فلموں میں کام کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

49 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago