اسپورٹس

IND vs AUS: بمراہ نے کپل دیو کا 33 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کیا، کونسٹاس کی وکٹ لیتے ہی بنا دیا یہ نیا ریکارڈ

اس بار آسٹریلیا کا دورہ جسپریت بمراہ کے لیے بہترین ثابت ہوا ہے ،جس میں آسٹریلیاٹیم کے بلے باز اب تک کی پوری سیریز کے دوران ان کی گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے واضح طور پر عجیب کشمکش میں نظر  آئے ہیں۔ میلبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-2025 کے چوتھے میچ میں جب بمراہ نے کینگر(آسٹریلیا) ٹیم کے اوپننگ بلے باز سیم کونسٹاس کو بولڈ کیا تو انہوں نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان کپل دیو کا ایک خاص ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھایک نیا ریکارڈ بنانے کا  کام کیا۔

بمراہ آسٹریلیا میں ایک سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی تیز گیند باز بن گئے

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جب جسپریت بمراہ نے اپنی اندرآتی گیند سے سام کانسٹاس کو بولڈ کیا تو وہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی تیز گیند باز بن گئے۔ جسپریت بمراہ سے پہلے یہ ریکارڈ کپل دیو کے نام تھا ،جنہوں نے سال 1991-1992 میں منعقدہ سیریز میں کل 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جسپریت بمراہ اس سیریز میں اب تک 26 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جس میں مزید اضافہ یقینی ہے۔ اس سے قبل سال 2018-2019 میں جب جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے دورے پر گئے تھے ،تو وہ اس ریکارڈ کو توڑنے سے صرف 5 وکٹیں دور تھے، لیکن اس بار وہ اسے توڑنے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی تیز گیند باز

جسپریت بمراہ – اب تک 26 وکٹیں (2024-2025)

کپل دیو – 25 وکٹیں (سال 1991-1992)

جسپریت بمراہ – 21 وکٹیں (2018-2019)

منوج پربھاکر – 19 وکٹیں (سال 1991-1992)

جسپریت بمراہ نے سال 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سال 2024 میں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں، جس میں انہوں نے 13 میچوں میں 15.32 کی اوسط سے 67 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے گس اٹنسن کا نام شامل ہے، جنہوں نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس کی وجہ سے اب یہ بات یقینی ہے کہ جسپریت بمراہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jammu and Kashmir Police arrested three accused-with Arms: جموں وکشمیر کے باندی پورہ سے تین لوگ گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جموں وکشمیرکے باندی پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین لوگوں کو گرفتارکیا…

3 hours ago

Saudi’s strict warning to Pakistan: سعودی عرب نے پاکستان کو دی سخت وارننگ، حج ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگی یہ بڑی کارروائی

اس سال تقریباً 89,000 پاکستانی عازمین حج سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے…

4 hours ago

Egyptian Ambassador on Pahalgam Attack: مصری سفیر گلال نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو کہا گھناؤنا، پی ایم مودی کے متعلق کہی یہ بات

سیسی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت میں دہشت گردانہ حملے کی…

4 hours ago