اسپورٹس

Kolkata Knight Riders beat Delhi Capitals by 14 Runs: سنیل نرائن نے دہلی کے منہ سے چھین لی جیت، 14ویں اوور میں پلٹ گئی بازی، دلچسپ مقابلے میں کولکاتا کو ملی جیت

Delhi Capitals vs Kolkata Knight Riders: دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ اس دلچسپ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے 14 رنوں سے جیت درج کی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی اس دلچسپ جیت کے ہیرو سنیل نرائن رہے۔ انہوں نے اپنی کرشمائی گیند بازی سے میچ پلٹ دیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اس میچ میں پہلے کھیلنے کے بعد 204 رن بنائے تھے۔

جواب میں دہلی کیپٹلس نے ایک وقت 13 اوور میں تین وکٹ گنواکر 130 رن بنالئے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ فاف ڈوپلیسس (45 گیندوں میں 62 رن) اوراکشر پٹیل (23 گیندوں میں 43 رن) آسانی سے دہلی کو جیت دلا دیں گے، لیکن پھر سنیل نرائن نے بازی پلٹ دی۔ دہلی مقررہ اووروں میں 190 رن ہی بناسکی اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 14 رنوں سے میچ جیت لیا۔ کولکاتا سے ملے 205 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کی شروعات بے حد خراب رہی۔ پہلے اوورکی دوسری گیند پرہی ابھیشیک پوریل چاررن بناکر آوٹ ہوئے۔ پھرکرون نائربھی 15 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔

ساتویں اوورمیں 60 رنوں کے اسکور پر کے ایل راہل رن آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے پانچ گیندوں میں  7 رن بنائے۔ بھلے ہی ایک طرف سے وکٹ گر رہے تھے، لیکن فاف ڈوپلیسس دوسری طرف سے تیزی سے رن بنا رہے تھے۔ 60 رنوں پر 3 وکٹ گرے تو لگا کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس آسانی سے میچ جیت لے گی، لیکن فاف ڈوپلیسس اوراکشرپٹیل نے جوابی حملہ شروع کردیا۔ دونوں تیزی سے رن بنانے لگے۔ دونوں کے درمیان 76 رنوں کی شراکت ہوئی۔ 13.1 اوور میں دہلی کا اسکور 3 وکٹ پر 136 رن بنا لئے تھے۔ پھر سنیل نرائن نے اکشرپٹیل کوآوٹ کردیا۔ وہ 23 گیندوں میں 43 رن بناکرپویلین لوٹے۔ ان کے بلے سے 4 چوکے اور 3 چھکے نکلے۔

پھر سنیل نرائن نے ٹرسٹن اسٹبس کو بولڈ کردیا۔ اسٹبس صرف ایک رن ہی بناسکے۔ اس کے بعد سنیل نرائن نے فاف ڈوپلیسس کو بھی آوٹ کردیا۔ انہوں نے 45 گیندوں میں 62 رن بنائے۔ ان کے بلے سے 7 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اکشرپٹیل اورفاف ڈوپلیسس کے آوٹ ہوتے ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس حاوی ہوگئی۔

اخیرمیں آشوتوش شرما اور وپراج نگم سے کرشمہ کی امید تھی، لیکن آشوتوش ایک چھکا لگانے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 7 رن بنائے۔ وپراج نے جارحانہ انداز دکھایا۔ انہوں نے 19 گیندوں میں 4 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن وہ دہلی کو جیت نہیں دلا سکے۔ کولکاتا کے لئے سنیل نرائن نے 4 اوور میں 29 رن دے کر تین وکٹ جھٹکے۔ ورون چکرورتی نے بھی دو وکٹ لئے۔ اس کے علاوہ انکل رائے، ویبھو اروڑہ اورآندرے رسیل کو ایک ایک کامیابی ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

27 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

33 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

1 hour ago