اسپورٹس

Team India Squad For T20 World Cup: بی سی سی آئی نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے کردیا ٹیم انڈیا کا اعلان، ان کھلاڑیوں کو ملا موقع

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ہرمن پریت کورٹیم کی کپتانی کریں گی جبکہ اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان کی ذمہ داری ملی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کی میزبانی میں 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ کا ٹورنا منٹ 12 جون سے شروع ہوگا اورفائنل 5 جولائی کوکھیلا جائے گا۔

ٹیم انڈیا کوجھٹکا بھی لگا ہے کیونکہ چوٹ کی وجہ سے تیزگیند بازکارن کاشوی گوتم اورآل راونڈرامن جوت کوراسکواڈ میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں تھیں۔ امن جوت کورکا ٹیم میں نہ ہونا بہت بڑا جھٹکا ہے۔ کپتان ہرمن پریت کورنے بھی اس بات کوتسلیم کیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، ارون دھتی ریڈی اورنندنی شرما کے طورپرچاربہترین تیز گیند بازمتبادل ہیں۔ نندنی شرما کا یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم جیت چکی ہے 2025 کا ورلڈ کپ

ہندوستانی ٹیم کچھ ماہ پہلے ہی 2025 ورلڈ کپ کا خطاب جیت چکی ہے۔ ہندوستان کے اس اسکواڈ کے 11 کھلاڑی ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی منتخب کئے گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کوہرا کرتاریخ رقم کی تھی۔

گروپ اے میں شامل ہے ہندوستان

سال 2026 میں ہونے والے خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ میں دنیا کی کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہوں گی۔ ہندوستان کوآسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈس اورجنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 14 جون کو پاکستان کے ساتھ کھیلے گی۔ وہیں انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اورویسٹ انڈیزکوگروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: ہرمن پریت کور(کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمیما ریڈگرس، بھارتی فل مالی، دپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، شری چرنی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما، ارون دھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، شرینکا پاٹل، رادھا یادو۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago