اسپورٹس

Australia PM Anthony Albanese meets Virat Kohli: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزنے وراٹ کوہلی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے

 بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچوں کے درمیان 10 دن کا وقت ابھی باقی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیائی پی ایم الیون سے ہوا، جو گلابی گیند کا پریکٹس میچ تھا۔ اس میچ سے قبل آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزنے نے دونوں ٹیموں سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں انتھونی البانیزنے نے وراٹ  کوہلی کی فین فالوونگ کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ذاتی ڈاکٹر وراٹ کوہلی کے بہت بڑے مداح ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم کے ذاتی ڈاکٹر وراٹ کوہلی کے دیوانے ہیں

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیزنے نے حال ہی میں وراٹ کوہلی سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے ذاتی ڈاکٹر وراٹ  کوہلی بے حد پسند  کرتے ہیں۔ انتھونی البانیزنے نے بتایا کہ ان کے ڈاکٹر وراٹ کوہلی کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہوں نے ان سے وراٹ کوہلی  کا آٹو گراف مانگا تھا۔ انتھونی البانیزنے نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا، “میرے ذاتی ڈاکٹر کا وراٹ کوہلی کے لیے جذبہ الفاظ سے باہر ہے۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں وراٹ کوہلی سے ملنے جا رہا ہوں تو وہ انہیں  یقین نہیں ہوااور مجھ سے  وراٹ کوہلی کا آٹوگراف لینے کو کہا۔”

وراٹ  کوہلی پرتھ ٹیسٹ سنچری کے بعد پی ایم الیون سے غائب

وراٹ  کوہلی نے پرتھ ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا میں اپنی 7ویں سنچری بنائی۔ وراٹ کوہلی نے 143 گیندوں میں ناقابل شکست 100 رنز بنائے اور ٹیم انڈیا کو 295 رنز سے میچ جیتنے میں مدد دی۔ لیکن وراٹ کوہلی انڈیا بمقابلہ پی ایم الیون گلابی گیند کے پریکٹس میچ سے دور رہے۔ وراٹ کوہلی نہ تو فیلڈنگ کرتے اور نہ ہی بلے بازی کرتے نظر آئے۔ آپ کو بتا دیں کہ وراٹ کوہلی کو پی ایم الیون کے خلاف چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی تھی۔ لیکن ان کی جگہ کپتان روہت شرما نے بیٹنگ کی۔

بارڈر گواسکر ٹرافی کا دوسرا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہے، جو گلابی گیند سے کھیلا جانا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

50 seconds ago

Weather Forecast: دہلی میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا، کشمیر میں جمی برفب، راجستھان میں ژالہ باری کا امکان

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ…

23 minutes ago

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

11 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

12 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

12 hours ago