بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: تعلیم کے میدان میں مقابلہ آرائی کا رواج بہت بڑھتا جا رہا ہے۔ پروفیشنل کورسیزمیں داخلہ لینے کے لئے اسٹوڈنٹس کوبڑے پیمانے پرتیاری کرنی ہوتی ہے، اسی لئے جامعہ نگرعلاقے میں تعلیم کے میدان میں اہم خدمات انجام دینے والی ہند گرواکیڈمی نے 2025 کے امتحان سے پہلے ٹیسٹ سیریزکا آغازکردیا ہے تاکہ اسٹوڈنٹس میں ابھی سے نکھارلایا جاسکے۔
ہندو گرو اکیڈمی کا یہ ٹیسٹ سیریزدسمبرسے اپریل تک چلتا ہے، جس کا اسٹوڈنٹس کوفائنل امتحان سے پہلے کافی فائدہ بھی ہوتا ہے۔ اس سلسے میں ہند گرواکیڈمی کے فاؤنڈرچیئرمین نورنوازخان نے دہلی اوردہلی کے باہرکے اسٹوڈنٹس سے خاص اپیل کی ہے۔ وہیں، اکیڈمی کے ڈائریکٹرتنویراحمد نے بتایا کہ اس ٹسٹ سیریزکے ذریعہ ہمیں سبھی طلبا کو مقابلہ جاتی امتحان کے لئے بہت مدد ملتی ہے۔
اکیڈمی کے فاؤنڈرنورنوازخان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کسی بھی امتحان کے لئے سیمی فائنل ہوتا ہے۔ ایک طرف تو اسٹوڈنٹس اس سے کافی سیکھتے ہیں اوردوسری طرف اس سے ان کواپنی خامیوں اورکوتاہیوں کو دورکرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ جامعہ نگرمیں رہنے والے اسٹوڈنٹس کے لئے ہند گرواکیڈمی اور دیگر کوچنگ سینٹراچھا موقع فراہم کررہے ہیں۔ ہند گرواکیڈمی میں خاص بات یہ ہے کہ یہاں پران اسٹوڈنٹس کو بھی موقع ملتا ہے، جو فیس دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے ہیں توآئیے آپ بھی ہند گرواکیڈمی کا فائدہ اٹھائیے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…