-بھارت ایکسپریس
کرکٹ میں کپتان اپنی پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کرتا ہے۔ وہ ان کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہیں، جن پر انہیں بھروسہ ہوتا ہے۔ اس میں کئی بارکپتان کچھ بہترین کھلاڑیوں کو نظرانداز کردیتا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پریہ الزام لگتے رہتے تھے کہ وہ اپنے دوستوں کو ٹیم میں جگہ دیتے ہیں اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ساتھ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹسٹ میچ میں یہ بات ثابت ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس میچ میں پاکستان کے اس گیند بازنے شاندار کھیل دکھایا ہے، جسے بابراعظم نے زیادہ مواقع نہیں دیئے تھے اورلمبے وقت تک ٹیم سے باہررکھا تھا۔ اس گیند باز کا نام ہے میرحمزہ۔ اس کھلاڑی نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں ابھی تک شاندارگیند بازی کی ہے اورآسٹریلیائی بلے بازوں کو پریشان کیا۔ پہلی اننگ میں بھی انہوں نے اپنی گیند بازی سے متاثر کیا اوردوسری اننگ میں بھی وہ بڑے کھلاڑیوں کا وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
بابراعظم نے نہیں دیا موقع
میرحمزہ نے اپنا پہلا ٹسٹ میچ سرفرازاحمد کی کپتانی میں سال 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ سال 2019 میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالی، لیکن بابراعظم نے میرحمزہ کو پہلے ٹسٹ میچ کے بعد موقع نہیں دیا۔ حمزہ کو ڈیبیو کے چار سال بعد موقع ملا۔ بابراعظم نے 26 دسمبر 2022 کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف حمزہ کو موقع دیا۔ حمزہ نے اس میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں لیا۔ دوسرے میچ میں حالانکہ وہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ بابراعظم نے حال ہی میں ونڈے ورلڈ کپ کے بعد تینوں فارمیٹ میں سے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی۔ اس کے بعد شان مسعود کو کپتان بنایا گیا ہے اور وہ آسٹریلیا دورے پر حمزہ کو لے کرآئے۔
پاکستانی گیند باز نے کیا کمال
بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند بازکو شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں پلیئنگ الیون میں جگہ دی۔ باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں انہوں نے شاندار گیند بازی کی۔ اس میچ کی پہلی اننگ میں میرحمزہ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ پہلی اننگ میں انہوں نے مشیل مارش اورمشیل اسٹارک کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگ میں تو میرحمزہ نے غضب قہربرپا کیا اور تین بڑے وکٹ ابھی تک لے چکے ہیں۔ انہوں نے دوسری اننگ میں پہلے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کیا۔ ٹریوس ہیڈ کو تو حمزہ نے کھاتہ تک نہیں کھولنے دیا اوربہترین اِن سوئنگ پر بولڈ کردیا۔ یہ گیند جس نے بھی دیکھی وہ حیران رہ گیا۔
میرحمزہ کی یہ گیند آف اسٹمپ کے باہرسے کافی اندرآئی اوربلے اورپیڈ کے درمیان سے نکلتے ہوئے وکٹوں پرجاکرلگی۔ ہیڈ بھی اس گیند کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مشیل مارش اس میچ میں پاکستان کی بڑی مشقت بن گئے تھے۔ وہ سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے، لیکن حمزہ نے انہیں سنچری مکمل نہیں کرنے دیا۔ 96 رنوں پرمشیل مارش، میرحمزہ کی گیند پرسلپ میں سلمان آغاز کو کیچ دے بیٹھے۔ اس میچ سے پہلے میر حمزہ نے پاکستان کے لئے تین ٹسٹ میچ کھیلے تھے، جس میں دو وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ تاہم اس میچ میں وہ ابھی تک پانچ وکٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ابھی آسٹریلیا کی دوسری اننگ باقی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…