اسپورٹس

Asia Cup 2025: ایشیا کپ میں ہندوستان بنام پاکستان کا بائیکاٹ نہیں کرنے پربی سی سی آئی کا بڑا بیان، پہلی باربورڈ نے توڑی خاموشی

ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 ستمبرسے شروع ہوگا۔ ہندوستان اورپاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں۔ دونوں کے درمیان 14 ستمبرکومیچ ہونا ہے۔ پہلے مانا جا رہا تھا کہ ٹیم انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کرسکتی ہے، لیکن مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ 14 ستمبر کویہ میچ ہوگا۔ حالانکہ کئی لوگ اس فیصلے کے خلاف بھی ہیں۔ اس پربی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا کی طرف سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے کہا، “کرکٹ یا کسی بھی دیگرکھیل میں ہندوستانی ٹیم کے شامل ہونے سے متعلق مرکزی حکومت کے محکمہ کھیل نے کرکٹ یا کسی دوسرے کھیل میں ہندوستانی ٹیم کی شرکت کے لیے رہنما اصول اورپالیسیاں مرتب کی ہیں۔ پالیسی بناتے وقت، میں سمجھتا ہوں کہ مرکزی حکومت نے قومی سطح پرکھیلوں کی فیڈریشنوں کی مدد کے لیے رہنما خطوط تیارکرنے میں بہت احتیاط کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق، ہم کسی بھی ملٹی ٹیم (کثیرالثقافتی) ٹورنا منٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔”

 انہوں نے یہ بھی کہا، “مرکزی حکومت نے فیڈریشنوں کے مفادات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے تحفظات سمیت تمام عوامل کوبھی مدنظر رکھا ہے۔ اگرکوئی ملٹی ٹیم ٹورنامنٹ ہوتا ہے اورکوئی ٹیم اس میں حصہ نہیں لیتی ہے توایک مخصوص فیڈریشن پربھی پابندی لگ سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں نوجوان کھلاڑی اوران کا کیریئرتباہ ہوجائے گا۔”

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

2 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

3 hours ago