انٹرٹینمنٹ

Kareena Kapoor Video: کرینہ کپور خان نے بھری محفل میں مٹکائی کمر، لوگوں نے کیا ٹرول، بولے – یہ زیب نہیں دیتا

کپور خاندان کی لاڈلی بیٹی اور بالی ووڈ کی سب سے باصلاحیت اداکارہ کرینہ کپور خان فیشن کے معاملے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ اداکارہ کا گلیمریس انداز مداحوں کو دیوانہ بنا دیتا ہے۔کرینہ کپور نے اب سیکوئنس کی ساڑھی میں اپنی کچھ سزلنگ تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح ان پر فدا ہو گئے ہیں۔ شمر ی ساڑھی میں کرینہ کپور کسی دیوی سے کم نہیں لگ رہیں۔

کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے اب تک کے اپنے کیریئر میں کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک سے بڑھ کر ایک بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ اداکارہ کے بھارت اور بیرون ملک کروڑوں مداح ہیں، جو ان کی ایک جھلک کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے پہنچی تھیں، لیکن یہاں اداکارہ کو ڈانس کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

کرینہ کپور  خان نے غیر ملکی سرزمین پر مٹکائی کمر

کرینہ کپور خان  انگلینڈ کے برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح پر نہایت خوبصورت انداز میں پہنچی تھیں۔ اس موقع پر اداکارہ سلور شمر ی ساڑھی میں بے حد حسین لگ رہی تھیں۔ افتتاح کے موقع پر کرینہ نے بھری محفل میں سلمان خان کی فلم ‘‘دبنگ 2’’ کے اپنے ہٹ گانے ’’فیوی کول‘‘ پر اپنا ہُک اسٹپ کیا اور محفل کو گرما دیا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے کرینہ کی شاندار پرفارمنس کا خوب لطف اٹھایا اور خوب تالیاں بجائیں۔

اب کرینہ کپور خان کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جہاں ایک طرف مداح اداکارہ کے انداز کو خوب پسند کر رہے ہیں، وہیں کئی یوزر نے کرینہ  کپور خان کو ٹرول بھی کیا ہے۔

کرینہ کپور خان اپنے ڈانس پر ہوئیں ٹرول

کرینہ کپور خان کو ان کے ڈانس پر کئی لوگوں نے ٹرول کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ جیولری اسٹور کے افتتاح پر اس طرح کا آئٹم نمبر زیب نہیں دیتا۔ ایک یوزر نے لکھا: ان کے اور بھی کئی اچھے گانے ہیں، جو جیولری ایونٹ میں بجائے جا سکتے تھے۔ ایک اور نے لکھا: بہت شرمناک ہے، پلیز ایسا مت کریں۔ایک اور نے کہا: یہ ڈانس اس ایونٹ کے لیے مناسب نہیں تھا، بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔ ایک اور یوزڑ نے لکھا: یہ چیپ ایکٹیویٹی آپ کی شخصیت پر جچتی نہیں، بیبو، آپ ایک دیوی ہیں، براہِ کرم ایسا نہ کریں۔” کئی دوسرے یوزر نے بھی اسی طرح کے تبصرے کیے ہیں۔

کرینہ کپور خان  کا ورک فرنٹ

اگر کرینہ کپور خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ آخری بار روہت شیٹی کی فلم س’’ سنگھم  اگین‘‘ میں نظر آئی تھیں۔ اب کرینہ کپور  خان میگھنا گلزار کی فلم ’’دایرہ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ پرتھوی راج سکومارن کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

32 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

49 minutes ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

52 minutes ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago