سیاست

PM Modi extends birthday wishes to Union Minister Giriraj Singh : پی ایم نریندر مودی سمیت بی جے پی رہنماؤں نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سالگرہ کی دی مبارکباد

پی ایم نریندر مودی نے پیر کے روز مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد

انہوں نے مزید لکھا: بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کی ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، خاص طور پر جدّت (انوویشن) اور مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر ان کی توجہ۔ بھگوان کرئے  کہ وہ لمبی عمر پائیں اور تندرست رہیں۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا: مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ پی ایم مودی کی قیادت میں آپ بُنکروں اور ہتھ کرگھا کاروباریوں کے لیے قابلِ تعریف کام کر رہے ہیں۔ خدا سے آپ کی صحت مند اور لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔

مرکزی وزیرِ مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے بھی ‘ایکس’ پر لکھا: مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میں بھگوان شری رام سے آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔

آندھرا پردیش میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر وشنو وردھن ریڈی نے ‘ایکس’ پر لکھا:”مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت کو مضبوط بنانے، جدت کو فروغ دینے، اور ہمارے بُنکروں و ہنرمندوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی لگن قابلِ ستائش ہے۔ میں ان کی صحت، خوشی اور ملک کی خدمت کے لیے طویل عرصے تک بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں۔

مدھیہ پردیش حکومت میں وزیرِ خوراک، عوامی رسدات اور صارف تحفظ گووند سنگھ راجپوت نے ‘ایکس’ پر لکھا: بھارت سرکار میں مرکزی وزیر گریراج سنگھ جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! مریمادہ پرشوتم بھگوان شری رام سے دعا ہے کہ آپ طویل عمر پائیں اور ہمیشہ تندرست اور خوش رہیں۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سدانند شیٹ تناوڑے نے ‘ایکس’ پر لکھا: مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل گریراج سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ جدت اور مقامی صلاحیت پر توجہ دیتے ہوئے بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت کو مستحکم بنانے کی ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ میں ان کی اچھی صحت، خوشی، اور ملک کی خدمت میں طویل عمر کی پراتھناکرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

4 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

4 hours ago