بین الاقوامی

Nine dead, curfew imposed in parts of Nepal: سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد مظاہرے، نیپال میں ’جنریشن زی‘ احتجاج پر پولیس نے کیا طاقت کا استعمال، 9 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کے وسیع احتجاج نے پیر کے روز پرتشدد شکل اختیار کر لی، جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کٹھمنڈو اور دیگر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔

سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کے بعد عوامی غصہ

نیپال حکومت نے حال ہی میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب اور اسنیپ چیٹ سمیت 26 غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں غصہ پھیل گیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت بدعنوانی میں ملوث ہے اور اظہار رائے کی آزادی کو کچل رہی ہے۔

کرفیو کے سخت احکامات

کٹھمنڈو ضلعی انتظامیہ نے بنیشور اور حساس سرکاری علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا، جن میں صدر کی رہائش گاہ شِیتل نیواس، وزیراعظم کی رہائش گاہ بلواتار، نائب صدر کی رہائش، سنگھ دربار کے اطراف شامل ہیں۔ یہ کرفیو دوپہر 12:30 بجے سے رات 10 بجے تک نافذ رہے گا، جس دوران نقل و حرکت، اجتماعات اور مظاہروں پر مکمل پابندی ہوگی۔

پرتشدد جھڑپوں کی عینی شاہد گواہی

ایک احتجاجی نے اے این آئی کو بتایا: ’’پولیس نے براہ راست فائرنگ کی، ایک گولی میرے دوست کے سر میں لگی، جو موقع پر گر گیا۔ پولیس گھٹنے سے اوپر نشانہ بنا رہی ہے، کیا انہیں اس کی اجازت ہے؟‘‘ ایک اور شخص نے کہا: ’’ہم پرامن احتجاج کے لیے نکلے تھے، لیکن پولیس نے تشدد شروع کر دیا۔ یہ احتجاج بدعنوانی کے خلاف ہے، مگر حکومت اسے طاقت سے دبا رہی ہے۔‘‘

’جنریشن زی‘ تحریک کا پھیلاؤ

مظاہرین نے صبح 9 بجے کٹھمنڈو سے مارچ شروع کیا۔ ’ہامی نیپال‘ نامی تنظیم نے یہ ریلی منظم کی تھی، جس نے پیشگی اجازت حاصل کی تھی۔ سوشل میڈیا پر احتجاج کے راستوں اور حفاظتی ہدایات کا اشتراک کیا جا رہا تھا۔ طلبہ کو یونیفارم میں کتابیں لے کر شامل ہونے کی اپیل کی گئی تھی۔ کچھ مظاہرین نے حکومت پر الزام لگایا کہ بڑی سیاسی جماعتیں — سی پی این-یو ایم ایل، نیپالی کانگریس اور ماؤ نواز سینٹر — اس پابندی پر خاموش ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

1 hour ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

2 hours ago