سوشل میڈیا کے رجحانات

Women’s Premier League: رائل چیلنجرس بنگلور کوگجرات جائنٹس نے 11 رنز سے  دی شکست

Women’s Premier League: ویمنز پریمیئر لیگ میں گجرات جائنٹس نے رائل چیلنجرس بنگلور کو 11 رنز سے شکست دے کر پہلی جیت حاصل کی ۔ دوسری طرف اسمرتی مندھانا کی قیادت والی (رائل چیلنجرس بنگلور)آر سی بی کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بنگلور کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔ گجرات جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا اسکور بنایا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم سوفی ڈیوائن کی مضبوط نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز ہی بنا سکی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرس بنگلور کی شروعات اچھی رہی۔ مندھانا اور ڈیوائن کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت ہوئی۔ پاور پلے میں بنگلور نے 6 اوور میں 59 رنز بنائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  مندھانا کے آؤٹ ہونے کے بعد ایلیس پیری اور ڈیوائن نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ پیری 25 گیندوں میں 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ریچا گھوش 10 اور کنیکا 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سوفی ڈیوائن 45 گیندوں پر 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سوفی ڈیوائن نے اننگز میں 8 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ہیتھر نائٹ نے آخری میں کچھ بڑے شاٹس لگائے، لیکن وہ ٹیم کو جیت  نہیں دلا سکیں۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 30 رنز کی ناٹ آؤٹ  پاری کھیلی ۔

اس سے قبل بیٹنگ کرنے اتری گجرات جائنٹس کو پہلا جھٹکا میگھنا کی صورت میں لگا۔ وہ صرف 8 رنز بنا سکی۔ اس کے بعد صوفیہ ڈنکلے نے صرف 18 گیندوں میں ففٹی بنا کر پاور پلے میں گجرات کا سکور 64 رنز تک پہنچا دیا۔ صوفیہ 28 گیندوں پر 65 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ہرلنی دیول نے نصف سنچری کی اننگز کھیلی جس کی بدولت گجرات 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔ گارڈنر نے 19، ہیملتا نے 16 اور سدرلینڈ نے 14 رنز بنائے۔ دیول 45 گیندوں میں 67 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوہیں ۔ ہارلین نے اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Share
Published by
Abu Danish Rehman

Recent Posts

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

22 minutes ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

48 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

56 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

58 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

1 hour ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

2 hours ago