سوشل میڈیا کے رجحانات

Satish Kaushik: ستیش کوشک کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر

Satish Kaushik: بالی ووڈ کے مشہور اداکار (ایکٹر) اور ہدایت کار (ڈائریکٹر) ستیش اب دنیا  میں نہیں رہے۔ معروف اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کا جمعرات کی صبح موت ہوگئی۔ وہ 66 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے ان کی موت کی خبر دی۔

ستیش کوشک بھی کورونا کی وبا کے دوران کووڈ سے متاثر ہوئیں تھے۔

ستیش کوشک کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد پورا بالی ووڈ غم میں ڈوب گیا ہے۔ ستیش کوشک کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔فینش کو یقین نہیں ہورہا کہ ستیش کوشک اب اس  دنیا میں ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے ستیش کوشک کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا، میں جانتا ہوں ‘موت اس دنیا کا کڑوا سچ ہے!’ پر یہ بات میں جیتے جی کبھی اپنے جگری دوست ستیش کوشک کے بارے میں لکھو گا، یہ میں نے  خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ  45 سال کی دوستی پر
ایسے اچانک فل سٹاپ! اوم شانتی!
کنگنا رناوت نے خراج تحسین پیش کیا

کنگنا نے ستیش کوشک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا- اس خوفناک خبر سے اٹھی، وہ میرے سب سے بڑے چیئر لیڈر تھے، بہت کامیاب اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک جی ذاتی طور پر بھی بہت مہربان اور سچے انسان تھے، میں انہیں تعطل میں ہدایت کاری کرنا بہت پسند تھا،ان کی کمی محسوس ہوگی ، اوم شانتی۔

عامر خان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ جس میں عامرخان نے بتایا تھا کہ انل کپورکی فلم مسٹر انڈیا کے لئے وہ کام کرنا چاہتے تھے لیکن ستیش کوشک نے انہیں اس فلم کے لئے ریجیکٹ کردیا گیا تھا۔ عامر خان نے اس انٹرویو میں اپنے ریجیکشن کی وجہ کا انکشاف کیا تھا۔

ستیش کوشک 13 اپریل 1956 کو مہندر گڑھ، ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ ستیش کوشک نے اپنی اداکاری کا کیرئیر کا آغاز 1983 میں فلم ‘معصوم’ سے کیا۔ وہ اب تک تقریباً 100 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

تھیٹر اداکار کے طور پر ان کا سب سے مشہور کردار ہندی ڈرامے‘سیلز مین رام لال’ تھا، بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ (1993) تھی۔

Abu Danish Rehman

Share
Published by
Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

2 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

2 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

4 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

4 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

5 hours ago