علاقائی

Accident: رفتار کا قہر : دہلی میں تیز رفتار کار نے سات لوگوں کو روندا، دوکی موت

Accident: جنوب مغربی دہلی کے وسنت وہار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتار تھار کارنے مالائی مندر کے قریب سڑک کنارے لگی ریڑی پٹری والے دکانداروں کو روند دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ پانچ افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ جنوب مغربی دہلی کے وسنت وہار علاقے میں ملائی مندر کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ جہاں تیز رفتار تھار کار نے سڑک کنارے لگی ریڑی پٹری والے  دکانداروں کو روند دیا۔  یہی نہیں تھار کار کی ٹکر اتنی زبردست تھی کہ قریب کھڑی دو کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ حادثہ تھر کار کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ اس وقت پولیس کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 8 مارچ کو شام 7:30 بجے دہلی کے وسنت وہار پولیس اسٹیشن میں واقعہ کے بارے میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔ پولیس نے کہا، ’’ تعزیرات ہند کی دفعہ 304 اے کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے‘‘۔

 

-بھارت ایکسپریس
Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

41 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago