-بھارت ایکسپریس
Narendra Modi Stadium: وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ دیکھنے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم موجود ہیں۔ جیسے ہی وزیراعظم اسٹیڈیم پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس میچ کو لے کر شائقین کافی پرجوش ہیں، اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ہجوم کافی بڑی تعداد میں موجودہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے پی ایم انتھونی البانی اور ہندوستان کے پی ایم نریندر مودی دونوں ایک ساتھ میچ کا لطف اٹھارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اسٹیڈیم میں ڈیڑھ گھنٹے تک رہے گے اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
بھارت اور آسٹریلیا کی دوستی کے 75 سال
مودی اور البانی کا دورہ ہندوستان اور آسٹریلیا کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے گولڈ پلیٹ والی گولف کار میں اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔ اس گو لف کار میں وزیراعظم نے نیشنل گیمز کے دوران اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔ میچ کے پہلے روز ایک لاکھ تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ کو دیکھنے آئے ہیں۔ بھارت کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ سال نیشنل گیمز کے افتتاح کے موقع پر 1,10,000 شائقین کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، لیکن اس کا نام تبدیل کرنے کے بعد وہ پہلی بار یہاں ٹیسٹ میچ دیکھ رہے ہیں۔
ٹیم کے کپتان روہت شرما سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ایک ساتھ میچ دیکھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ “ان کی توجہ کارکردگی پر ہے۔ یہ دلچسپ ہوگا، لیکن کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر رہے گی۔ ہم اس ٹیسٹ کو جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ٹیسٹ میچ کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش
شائقین بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کو لے کر بھی پرجوش ہیں کیونکہ یہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہے اور اس ٹیسٹ میں جیت کے بعد بھارت براہ راست آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی ہندوستان سیریز جیت جائے گا ۔ اس کے علاوہ یہ میچ بھی دلچسپ ہوگا کیونکہ کھلاڑیوں کو اپنے اپنے وزیراعظم کے سامنے پرفارم کرنا ہوگا اور انہیں میچ جیتنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…