علاقائی

Noida:شناخت چھپا کر شادی کرنے والا نوجوان گرفتار

Noida:ایک نوجوان جو اپنی شناخت چھپا کر اتراکھنڈ کی رہنے والی لڑکی سے شادی کرنے جا رہا تھا، اسے شادی سے ایک دن پہلے اتوار کی رات گریٹر نوئیڈا کے دادری میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرل فرینڈ نے ہی نوجوان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ نام اور مذہب معلوم کرنے پر اتوار کو لڑکی اور نوجوان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جب لوگ موقع پر پہنچے تو لڑکی نے بتایا کہ حسین سیفی نامی اس شخص نے اسے آشیش ظاہر کرکے دھوکہ دیا، اس کی فحش ویڈیو بنائی اور اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ معاملے کا علم ہوتے ہی وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھایا اور لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم حسین سیفی آشیش سکنہ امکا روڈ کو گرفتار کر لیا۔ اتراکھنڈ کی رہنے والی لڑکی نوئیڈا میں ایک کمپنی میں کام کرتی تھی۔ ملزم نے پہلے اس کا نام اور مذہب چھپا کر اس سے دوستی بھی کی اور پھر اسے محبت کے جال میں پھنسا کر اس کی فحش ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد ملزم نوجوان لڑکی پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے لگا۔ ملزم نے لڑکی کو دادری کی ایسکارٹ کالونی میں ایک کمرہ دلوایا۔ پیر کو اس  لڑکی کی  شادی ہونے والی تھی۔ لیکن راز فاش ہونے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔

جمعہ کو حسین کو ڈھونڈتے ہوئے اس کے والد شکیل سیفی اسکارٹ کالونی میں اس کے کمرے میں پہنچ گئے۔ اس دوران حسین اور لڑکی خریداری کے لیے گئے ہوئے تھے۔ شکیل نے حسین کا نام لے کر آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو ملزم بے نقاب ہو گیا۔

Bharat Express

Recent Posts

Gold-Silver Price: تہواروں کے موسم میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی، سونا 1.48 لاکھ اور چاندی 2.12 لاکھ روپے سے کر گئی تجاوز

تہواروں اور شادیوں کے موسم میں صرافہ بازار میں قیمتی دھاتوں کے داموںمیں اضافہ ہو…

23 minutes ago

Bollywood Actors Firing Attacks: صرف ٹائیگر شروف ہی نہیں، ان اداکاروں کے گھروں پر بھی ہو چکی ہے فائرنگ، دیکھیں پوری فہرست

بالی ووڈ ستاروں پر حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا…

2 hours ago

Ecuador Church Accident Priest Cross Falls: چرچ میں دعائیہ اجتماع کے دوران صلیب گرنے سے پادری کی دردناک موت، دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل

ایکواڈور کے شہر گوایاکل میں پرپیتوو سوکورو چرچ میں دعائیہ اجتماع کے دوران دیوار پر…

3 hours ago

Weather Update: اگلے 12 گھنٹوں میں 9 ریاستوں میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں

موسم کی تازہ صورت حال: خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ اور سرگرم موسمی…

3 hours ago

Tiger Shroff Juhu Firing Incident: جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، 5 سے 7 راؤنڈ گولیاں چلنے سے افرا تفری، اداکار محفوظ

ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ…

4 hours ago