سیاست

Rampur Bypolls: کبھی رام پور میں چلتا تھا اعظم خان کا سکہ لیکن اس بار اپنا بوتھ تک نہ بچا پائے، پارٹی کو ملے صرف 87 ووٹ

Rampur Bypolls: رام پور میں اعظم خان کا کبھی جادو چلا کرتا تھا۔ رام پوروہ جگہ ہے جہاں اعظم خان کو برسوں تک سیاسی طور پر کوئی چیلنج نہ کر سکا، لیکن حالات اتنے بدل جائیں گے یہ اعظم خان نے بھی نہ سوچا ہو گا ۔ رام پور یعنی وہ جگہ جہاں کبھی اعظم خان کا سکہ چلا کرتا تھالیکن اس بار وہاں ایس پی لیڈر اپنا بوتھ تک نہ بچا سکے اور سماج وادی پارٹی کو صرف 87 ووٹوں پر مطمئن ہونا پڑا۔

اعظم خان کا بوتھ رضا ڈگری کالج میں ہے۔ رام پور ضمنی انتخاب میں بوتھ پر صرف 189 ووٹ پول ہوئے جس میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کو 96 ووٹ ملے جبکہ ایس پی امیدوار عاصم رضا کو صرف 87 ووٹ ملے۔ اعظم خان کے غلبہ والی اس سیٹ پر آکاش سکسینہ نے ایس پی امیدوار عاصم رضا کو تقریباً 33000 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

کون ہیں آکاش سکسینہ ؟

آکاش سکسینہ پیشے کے اعتبار سے ایک تاجر ہیں۔ اعظم خان کی اہلیہ اور سابق ایم پی تنزین فاطمہ اور ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم نے بوتھ نمبر 5 پر ووٹ ڈالا۔ رضا کالج کے بوتھ نمبر ایک پر بی جے پی کو زیادہ ووٹ ملے۔ بی جے پی کو یہاں 280 ووٹ ملے جبکہ ایس پی امیدوار کو صرف 11 ووٹ ملے۔ وہیں بوتھ نمبر 2 پر بی جے پی کو 303 ووٹ ملے اور ایس پی کو صرف 15 ووٹ ملے۔

الگ الگ بوتھوں پر مختلف صورتحال

رام پور کے بوتھ نمبر 3 پر بی جے پی کو 120 ووٹ ملے جبکہ ایس پی کو 30 ووٹ ملے۔ یہاں بھی بی جے پی نے ایس پی کو شکست دی۔ جب کہ بوتھ نمبر 4 پر بی جے پی کو شکست ہوئی۔ یہاں بی جے پی امیدوار کو 19 ووٹ ملے، جب کہ ایس پی کو 144 ووٹ ملے۔ وہیں بوتھ نمبر 6 پر بی جے پی کو 16 اور ایس پی کو 53 ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ بوتھ نمبر 7 پر بی جے پی کو 28 ووٹ ملے جبکہ ایس پی کو 148 ووٹ ملے۔

عاصم رضا کو اعظم خان کے قریب سمجھا جاتا ہے، اعظم خان نے انہیں اس سیٹ سے جتوانے کے لیے دن رات ایک کر دیا، لیکن رام پور ضمنی انتخاب میں اعظم خان اپنا قلعہ نہ بچا سکے۔ دوسری جانب آکاش سکسینہ اور اعظم خان بھی ایک دوسرے کے پرانے مخالف ہیں۔ ایسے میں آکاش سکسینہ کی جیت سے اعظم خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

16 mins ago