-بھارت ایکسپریس
Delhi Metro Viral Video: دہلی میٹرو کے تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی کسی جوڑے کو کِس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوتاہے تو کبھی کسی کی ریل بنانے کی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہے۔ دہلی میٹرو کی طرف سے دی گئی وارننگ کے باوجود میٹرو سے نئے نئے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب اس لسٹ میں ایک نئی ویڈیو شامل کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو بھی دہلی میٹرو کا ہے اور اس میں ایک جوڑے اور دو آنٹیوں کے درمیان زبردست بحث وتکرارہورہی ہے۔ اس بحث و تکرارکا ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دہلی میٹرو کی سیٹ پربیٹھیں ہیں دو آنٹیوں اورایک جوڑے کے درمیان زبردست بحث و تکرار ہو رہی ہے۔ آنٹی بول رہی ہیں آپ لوگوں کو کچھ شرم آنی چاہیے آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ہم جو بھی کریں، آپ کون ہوتی ہیں بولنے والی۔” اس پر آنٹی کہتی ہیں- “دوسرے لوگوں بھی میٹرو میں سفر کرتے ہیں۔ انہیں بھی دیکھو ، جو بھی کرنا ہے، باہر جاؤ یا اپنے گھر پر کرو”۔ اس پر لڑکا کہتا ہے کہ ہمیں کیوں شرم آئے گی… آپ اپنے کام سے کام رکھیں… باقی آپ خود اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں…
یہ ویڈیو 26 جون کو ٹوئٹر پر @gharkekalesh نام کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا ہے- دہلی میٹرو کے اندر دو آنٹیوں اور جوڑے کے درمیان بحث و تکرار ہوئی، آنٹی کو میٹرو کے اندر جوڑے کا کھڑے ہونے کا انداز پسند نہیں آیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ جہاں کچھ نے کہا کہ جب ہم میٹرو میں سفر کرتے ہیں تو ایسا کیوں نہیں ہوتا، وہیں کچھ لوگوں نے جوڑے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب پیار کیا تو ڈ رنا کیا۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…