Bus Accident: دتیا میں ایک ہولناک حادثے کی خبریں منظرعام پر آرہی ہیں۔ بے قابو ٹرک تیزی سے بہتے ہوئے دریا میں گر گیا، ٹرک میں سوار 10 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ تمام افراد ایک ٹرک میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔
جانکاری کے مطابق یہ دردناک حادثہ دتیا کے دورسدا تھانہ علاقہ کے بوہارا گاؤں میں پیش آیا۔
بوہارا ندی میں ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ اس ہولناک حادثے میں دس افراد کی موت کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ٹرک میں سوار تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ٹرک ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہوگیا اور ٹرک بوہارا ندی میں جا گرا۔
موقع پر پہنچی انتظامیہ، جاری ہیں امدادی کارروائیاں
یہاں بوہارا ندی میں ٹرک گرنے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے بچاؤ کے لیے پہنچ گئے اور بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی عوامی نمائندے موقع پر پہنچ گئے۔ دریا میں گرنے والوں کو بچانے کے لیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Delhi Metro Viral Video: تم یہ سب گھر بتا کر کر آتےہو… دہلی میٹرو میں اس حرکات سے ہوئیں آنٹی برہم
وزیر داخلہ نے دیں ہدایات
آپ کو بتا دیں کہ تمام لوگ ٹرک میں سوار ہو کر ٹیکم گڑھ کے جتارا میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ اس معاملے میں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بچاؤ کام میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیر داخلہ نے متاثرین کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی ہدایات دی ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما بھی موقع پر موجود ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…