سردی کی وجہ سے اتر پردیش کے کئی اضلاع میں اسکولوں میں بچوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ کئی اضلاع میں شدید سردی اور سردی کی لہر کی وجہ سے ڈی ایم نے اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ آگرہ، متھرا، گورکھپور، ریاستی دارالحکومت لکھنؤ اور کچھ دوسرے اضلاع کے ڈی ایم نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو مزید بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
آگرہ میں ڈی ایم کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ کلاس 1 سے 8 ویں تک کے تمام اسکول 14 جنوری تک بند رہیں گے۔ متھرا کی بات کرتے ہوئے سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور دیگر تمام بورڈز کے اسکولوں کو 14 جنوری تک بند رکھنے کی ہدایات ہیں۔ وہیں گورکھپور میں 6 جنوری تک اسکول بند رکھنے کی ہدایت ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں ڈی ایم نے 11 جنوری تک اسکول بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ یہ احکامات CBSE، ICSE اور دیگر بورڈز کے ذریعہ تسلیم شدہ ہندی اور انگلش میڈیم اسکولوں پر لاگو ہیں۔
لکھنؤ کے ڈی ایم نے یہ ہدایات دی ہیں
لکھنؤ کے ڈی ایم سوریاپال گنگوار کے حکم کے مطابق 9ویں سے 12ویں تک اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان میں اسکولوں میں 11 جنوری تک آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے اسکولوں میں کلاسزصبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک منعقد کی جائے گی ۔ خط کے مطابق اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اسکولوں میں سردی سے بچاؤ کے لیے تمام انتظامات کرے۔ نیز، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ طلباء کو کلاسز/ پریکٹیکل اور امتحانات کے لیے باہر نہ بٹھایا جائے۔
سردی کی لہر کا واضح اثر
شمالی ہندوستان سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے اتر پردیش، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں سردی کی لہر میں شدت محسوس ہورہی ہے۔ اس شدید سردی نے معمولات زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور لوگ زیادہ تر گھروں میں محصور ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک ریاست کے کئی حصوں میں گھنے دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وارننگ بھی دی گئی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر نے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس
28 سالہ صحافی کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے پایا کہ ان جگر کے…
دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے بڑا اعلان کیا ہے اور خواتین کو اپنی…
اس طرح انسویا سینگپتا کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی…
پورٹل کے ذریعے رپورٹ کریں۔ سخت قوانین کو نافذ کرنا اور مشتبہ کیسز کے سلسلے…
کوئلے کے پاؤڈر کو ایک خاص طریقے سے جلایا جاتا ہے، جس میں آئیر ایش…
اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے…