UP Nikay Chunav 2023 Results Live Updates: پوپی بلدیاتی انتخابات کے رجحانوں میں بی جے پی آگے چل رہی ہے ۔ میئر سیٹوں پر انتخابات میں بی جے پی 15اور ایس پی 2 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلدیاتی میونسپلٹی صدر میں بی جے پی 22 اور ایس پی 16 سیٹوں پر آگے ہے۔
ریاست کے 75 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بالترتیب 4 مئی اور 11 مئی کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ بلدیاتی انتخابات میں 17 میئروں، 1420 کارپوریٹروں، میونسپل کونسلوں کے 199 چیئرپرسن، میونسپل کونسلوں کے 5327 اراکین، ٹاؤن پنچایتوں کے 544 چیئرپرسن اور ٹاؤن پنچایتوں کے 7178 اراکین کے انتخاب کے لیے دونوں مراحل میں ووٹنگ ہوئی۔ 17 میئرز اور 1401 کونسلرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جبکہ 19 کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
یوپی بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگی ہے۔ امیدواروں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھ گئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ دو مرحلوں میں 4 مئی اور 11 مئی کو ہوئی تھی۔ 11 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے میں 38 اضلاع میں 53 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جب کہ پہلے مرحلے میں 4 مئی کو 52 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ ریاست کے 37 اضلاع میں فیصد پولنگ ہوئی۔
دوسری جانب اترپردیش میں آگرہ، جھانسی، شاہجہاں پور، فیروز آباد، سہارنپور، میرٹھ، لکھنؤ، کانپور، غازی آباد، وارانسی، پریاگ راج، علی گڑھ، بریلی، مراد آباد، گورکھپور، ایودھیا، متھرا میں میئر کا انتخاب ہوا۔ ورنداون میونسپل کارپوریشن یوپی بلدیاتی انتخابات کی جیت کا اثر آئندہ لوک سبھا انتخابات پر بھی نظر آئے گا۔ اس بار یوپی میں بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…