علاقائی

Crime: امپائر نے ’نو بال‘دی تو مشتعل نوجوان نے سرعام چاقو مار کر کیاقتل، دوستانہ میچ کے دوران دل دہلا دینے والا واقعہ

Crime: یوں تو کھیلوں سے صحت اور تندرستی دونوں برقرار رہتی ہیں لیکن آج کل کھیل کھیلنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ایسے ہی ایک واقعے کی اطلاع اڈیشہ کے کٹک سے آرہی ہے، جہاں کھیل کود کے باعث ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

کرکٹ میچ اور نو بال

موصولہ اطلاعات کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران نو بال کا تنازع اس حد تک بڑھ گیا کہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ اس دردناک واقعے کے بعد سے علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ اور تناؤ کا ماحول ہے۔ اس معاملے میں سرگرم ہو کر پولیس نے اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

اتوار کو مارا گیا نوجوان

موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو کرکٹ میچ میں جھگڑے میں لکی راوت نامی 22 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ملزم کا نام اسمرتی رنجن راوت بتایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ علاقے کے برہما پور اور شنکر پور کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اسمرتی کے علاوہ اس معاملے میں سنجے راوت، جگا راوت اور بادل کوباتل کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- UP News: فرخ آباد میں دیوی جاگرن کی خوشی میں پھیلا ماتم ، گیس سلنڈر لیک ہونے سے لگی خوفناک آگ ، معصوم سمیت 2 جاں بحق، 16 جھلس گئے

ملزم پولیس کی حراست میں

اس معاملے میں پولیس نے قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نو بال کو لے کر اشارے پر دونوں کے درمیان بحث ہو گئی تھی۔ واقعے کے دوران موجود لوگوں کے مطابق لکی کو کھیل کے میدان میں ہی تیز دھار چاقو سے وار کیا گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسی دوران حملے میں زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago