قومی

UP News: فرخ آباد میں دیوی جاگرن کی خوشی میں پھیلا ماتم ، گیس سلنڈر لیک ہونے سے لگی خوفناک آگ ، معصوم سمیت 2 جاں بحق، 16 جھلس گئے

UP News: موسم گرما شروع ہوتے ہی ریاست میں آگ کے معاملات بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔ یوپی کے کئی حصوں میں ایک یا دو دن کے اندر آگ لگنے کے بڑے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یوپی کے کانپور ضلع میں چار دنوں سے لگی آگ پر ابھی تک پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا ہے، جب کہ فرخ آباد سے آگ کی تازہ خبریں آرہی ہیں۔ یہاں دیوی جاگرن کے بعد گھر میں پرساد بناتے وقت گیس لیکیج کی وجہ سے سلنڈر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک معصوم بچہ اور ایک بزرگ خاتون کی موت ہوگئی۔ جبکہ 16 افراد شدید جھلس گئے۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق، اتر پردیش کے فرخ آباد میں دیوی جاگرن کی خوشی اس وقت ماتم میں بدل گئی جب گیس لیکج سے ایک معصوم اور خاتون جاں بحق ہو گئے اور 16 افراد بری طرح جھلس گئے۔ آگ لگنے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ اس دوران کئی لوگ ایک دوسرے پر گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔

فی الحال تمام زخمیوں کو سی ایچ سی قیام گنج میں داخل کرایا گیا ہے۔ چار لوگوں کی حالت نازک ہونے کے بعد انہیں لکھنؤ کے لوہیا اسپتال بھیج دیا گیا۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Kanpur Fire Incident: پانچویں ٹاور تک پہنچی آگ ، 44 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

بتایا جا رہا ہے کہ کوتوالی قائم گنج کے بھٹاسا گاؤں کے رہنے والے راموتار کے گھر رات میں دیوی جاگرن تھا۔ صبح سے گھر میں کھانا پک رہا تھا۔ گیس کے اخراج سے کمرے اور گھر میں گیس بھر گئی۔ اچانک آگ لگنے سے وہاں موجود 16 افراد جھلس گئے۔ 62 سالہ شانتی دیوی اور چار سالہ آریانش کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوسری جانب انوج اور امراوتی کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے، جب کہ نتن اور امیت کمار کا علاج سی ایچ سی میں ہی جاری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ تین روز قبل کانپور کے باسمنڈی علاقے میں ایک ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس میں 800 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔ تو دوسری جانب ایک اور بازار میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں بھی تقریباً 300 دکانیں تھیں۔ آگ یہاں اب بھی بھڑک رہی ہے اور آہستہ آہستہ رہائشی علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اب چارج سنبھال لیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

7 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

14 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

26 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

53 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago