اسپورٹس

Indian Premier League 2023: اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے ناظرین کے لئے جاری ہوئی وارننگ، پوسٹر لہرانے پر ہوئی کارروائی

Indian Premier League 2023: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2023 ایک بار پھر سے لمبے وقت کے بعد اپنے پرانے فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں ایک ٹیم کو اپنے ہوم گراونڈ پر بھی 7 مقابلے کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس درمیان دہلی، موہالی، حیدرآباد اور احمد آباد میں کھیلے جانے والے مقابلوں میں اسٹیڈیم جاکر میچ کا لطف لینے والے ناظرین کے لئے ایک خاص طرح کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

ان 4 شہروں میں میچوں کے دوران ناظرین کو اسٹیڈیم کے اندر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت  رجسٹریشن (این آرسی) کی مخالفت کرتے ہوئے پوسٹر لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چنئی سپرکنگس، دہلی کیپٹلس، گجرات ٹائٹنس، لکھنو سپرجائنٹس، سن رائزرس حیدرآباد، راجستھان رائلس اور پنجاب کنگس ٹیم کے ہوم میچوں کی ٹکٹ فروخت کرنے کا حق پے ٹی ایم انسائیڈر کو ملا ہوا ہے۔

میچوں کی ٹکٹ فروخت سے متعلق پے ٹی ایم انسائیڈر کی طرف سے ممنوعہ اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے، جسے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر ناظرین کو لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسی میں سے ایک سی اے اے اور این آرسی احتجاج سے متعلق پوسٹر بھی ہیں۔

بی سی سی آئی افسر نے فیفا عالمی کپ گائڈ لائنس کو یاد دلایا

اس حکم سے متعلق پی ٹی آئی کے مطابق ایسا فرنچائزی سے ان کے گھریلو میچوں کو لے کر ٹکٹنگ پارٹنر کے ذریعہ مشورہ لینے کے بعد لیا گیا ہوگا۔ حالانکہ بی سی سی آئی سے مشورہ لینے کے بعد ہی ایسا کیا جاتا ہے، جس میں کسی بھی کھیل ایونٹ کے دوران سیاسی یا دیگر موضوعات کے پوسٹر میدان پر لہرانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

اس پر بی سی سی آئی کے ایک افسر نے اس سال کی شروعات میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کی گائیڈ لائنس کو یاد دلایا، جس میں ضوابط کے مطابق، کسی کو بھی سیاسی، مذہبی یا دیگر کسی طرح کے نعرے لے کر جانے پر پوری طرح سے پابندی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago