پچھلے لوک سبھا انتخابات میں، امراوتی سیٹ، جو مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے ایک ہے،اس سیٹ سے شکست کھا چکیں بی جے پی امیدوار نونیت رانا اور کانگریس کے بلونت وانکھیڑے کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ آخر کار یہاں سے کانگریس جیت گئی۔ اس دوران اب بی جے پی لیڈر نونیت رانا کا اپنی شکست کو لے کر بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تو مجھے لگا کہ میں جیت گئی ہوں۔
بی جے پی لیڈر نونیت رانا نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ہارنے کے بعد بھی، جب مودی نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تو مجھے ایسا لگا کہ میں جیت گئی ہوں، صرف افسوس اس بات کا ہو گا کہ 2019 میں امراوتی کے لوگوں نے مجھے آزاد امیدوار کے طور پر منتخب کیا۔ “میں بطور آزاد امیدوار جیت گئی، لیکن میں نے 2024 میں ایسا کیا کیا کہ میرے امراوتی کے لوگوں نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا ؟”
نونیت رانا کو کل 506540 ووٹ ملے
آپ کو بتا دیں کہ امراوتی سیٹ پر کانگریس امیدوار بلونت وانکھیڑے کو کل 526271 ووٹ ملے۔ نونیت رانا کو کل 506540 ووٹ ملے اور انہیں شکست کا سامنا پڑا۔ یہاں دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران یہاں دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ امراوتی سیٹ پر 57.46 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
سال 2019 میں نونیت رانا امراوتی سے جیتی تھیں۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے، انہوں نے شیوسینا کے آنندراؤ اڈسول کو 36,951 ووٹوں سے شکست دی۔ جہاں نونیت رانا کو 5,10,947 ووٹ ملے۔ جبکہ آنندراؤ اڈسول کو 4,73,996 ووٹ ملے۔ وی بی اے کے گنونت دیوپارے 65,135 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…