آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سوپر 8 میں پاکستان پہنچے گا یا نہیں ،یہ کھیل جگت کا سب سے بڑا سوال ہے اور اس کا جواب فی الحال اگر مگر کے بیچ میں جھول رہا ہے۔خبر ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لاڈرہل میں آئرلینڈ امریکا میچ کے موقع پر موسم بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئے، میچ کے دوران اکثر وقت بارش کا امکان صرف 20 فیصد رہ گیا ہے۔لاڈر ہل میں جمعہ کو آئرلینڈ اور امریکا کا میچ کھیلا جانا ہے، میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ہے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔موسم کی موجودہ صورتحال میں واش آؤٹ کے امکانات کم ہوگئے ہیں، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل لازمی ہے، میچ کیلئے 90 منٹ کا اضافی ٹائم بھی موجود ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی سپر 8 مرحلے میں رسائی کے لیے اگر مگر کی صورتحال برقرار رہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف امریکا کی شکست پاکستان کو فائدہ دے گئی ہے، پاک ٹیم کا رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا ہے اب گرین شرٹس سوپر8 مرحلے میں کیسے پہنچ سکتے ہیں۔پاکستان کی سوپر 80 مرحلے میں جانے کے لیے رن ریٹ کی رکاوٹ دور ہوگئی، پاکستان دو میچ ہار کر بھی باہر نہیں ہوا، امریکا دو میچ جیت کر بھی ابھی سوپر8 میں نہیں پہنچا ہے۔نیو یارک میں گذشتہ روز آخری میچ امریکہ اور انڈیا کے مابین کھیلا گیا تھا جس کے بعد اب گروپ اے کے آخری تین میچ فلوریڈا میں ہوں گے جن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے علاوہ امریکہ اور آئرلینڈ کا اہم میچ بھی شامل ہے۔ پاکستانی شائقین آس لگائے بیٹھے ہیں کہ اگر اس میں آئرلینڈ کی ٹیم نے امریکہ کو پچھاڑ دیا تو پاکستان کے اگلے گروپ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
گروپ اے سے انڈیا نے پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اسے کسی میچ کے نتیجے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔پاکستان اب تک تین میچ کھیل کر صرف دو پوائنٹس حاصل کر پایا ہے، جب کہ امریکہ کے تین ہی میچوں میں چار پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کے کوالیفائی کرنے کے چار مرحلے ہیں:
پاکستان آئرلینڈ کو لازمی ہرائے
آئرلینڈ امریکہ کو لازمی ہرائے
مندرجہ بالا میں سے کوئی میچ بارش کی نذر نہ ہو
پاکستان کا رن ریٹ امریکہ سے بہتر ہو
اگر پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے برابر رہا تو امریکہ آگے نکل جائے گا۔ اسی طرح اگر امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تو امریکہ کے پانچ پوائنٹ ہو جائیں گے اور وہ پاکستان کی پہنچ سے آگے نکل جائے گا۔اس طرح پاکستانی ٹیم کی اسلام آباد واپسی ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…