افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔تاروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاپوا نیو گینی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 19 عشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،کپلن ڈوریگا 27، ایلئی ناؤ 13 اور ٹونی اور 11 رنز بناکر پویلین روانہ ہوگئے۔اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔بعدازاں 96 رنز کا ہدف افغان بیٹرز نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔گلبدین نائب 49، عظمت اللہ 13 ، رحمان اللہ گُرباز 11 اور محمد نبی نے 16 رنز بنائے۔
اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔دوسری طرف پاپوا نیو گنی کو ایونٹ کے دونوں میچز میں شکست کا سامنا رہا تھا، پہلے میچ میں انہیں ویسٹ انڈیز اور دوسرے میچ میں یوگنڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز سوپر8 میں پہنچ چکی ہیں جب کہ افغانستان کے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری طرف پاکستان کے بھی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے آثار نمایاں ہیں۔گروپ اے سے انڈیا نے پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اسے کسی میچ کے نتیجے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔پاکستان اب تک تین میچ کھیل کر صرف دو پوائنٹس حاصل کر پایا ہے، جب کہ امریکہ کے تین ہی میچوں میں چار پوائنٹس ہیں۔ وہیں آج آئرلینڈ کا امریکہ سے مقابلہ ہونا ہے لیکن بارش کا خطرہ برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری ہے، میچ واش آؤٹ ہونے پر پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہونا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…