علاقائی

Jammu Kashmir Assembly News:دفعہ 370 کو لے کر جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ہاتھا پائی، پوسٹر بھی پھاڑےگئے

نئی دہلی: جمعرات (7 نومبر 2024) کو جموں و کشمیر اسمبلی میں کافی ہنگامہ ہوا۔ دفعہ 370 پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس دوران پوسٹرز بھی پھاڑے گئے۔ اس وقت ایوان کی کارروائی 20 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ تاہم ایوان کی کارروائی ایک بار پھر صبح 10:20 پر شروع ہوئی۔

لانگیٹ کے ایم ایل اے شیخ خورشید دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر لے کر ایوان پہنچے تھے۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر بی جے پی ارکان اسمبلی مشتعل ہو گئے اور ان کے ہاتھ سے پوسٹر چھین لیا۔ اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے شیخ خورشید کے ہاتھ سے پوسٹر لے کر پھاڑ دیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ہنگامہ کیا۔

بی جے پی کا نیشنل کانفرنس پر الزام 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر رویندررینہ نے کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر میں اب تاریخ بن چکا ہے۔ عمر عبداللہ کی حکومت پاکستان کے حوصلے بلند کر رہی ہے۔ دفعہ 370 نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور پاکستانی ذہنیت کو جنم دیا۔ ایسے میں اسمبلی میں 370 کی تجویز کو غیر آئینی طریقے سے لانا اور اسے چوروں کی طرح عجلت میں، چپکے سے پیش کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں و کشمیر کے حالات کو دوبارہ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے مادر وطن کی پیٹھ میں خنجر پیوست کیا ہے۔

 بی جے پی ایم ایل اے برہم  

دفعہ 370 کو ہٹانے کا بل منظور ہونے کے بعد مشتعل بھیڑ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہی تھی۔ اسی دوران لنگیٹ اسمبلی سیٹ سے عوامی اتحاد پارٹی کے ایم ایل اے خورشید احمد شیخ نے ایوان میں آرٹیکل 370 ہٹانے سے متعلق بینر دکھانا شروع کردیا۔ اس کے بعد پارٹی اور اپوزیشن ایم ایل اے کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ بی جے پی لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے بینر دکھانے کی مخالفت کی۔ اس کے بعد ہنگامہ بڑھتا گیا، مارشل کو بچاؤ کے لیے آنا پڑا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ خورشید احمد شیخ بارہمولہ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کے بھائی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

48 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago