بین الاقوامی

US Election Result 2024:شیخ حسینہ نے ٹرمپ کو دی مبارکباد،کیا اب بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کی ہوگی وطن واپسی؟

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ٹرمپ کی  قائدانہ خوبیوں کی ستائش کرتے ہوئے حسینہ نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش اور امریکہ کے دو طرفہ اور کثیر جہتی مفادات کو بڑھانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شیخ حسینہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینے کے بعد ان کی بنگلہ دیش واپسی کے حوالے سے بات چیت شروع ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 47ویں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر عوامی لیگ کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ‘امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔’

حسینہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو کیا یاد 

عوامی لیگ کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کردہ ایک بیان میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ملینیا ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو یاد کیا۔ بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 ٹرمپ کا بنگلہ دیش کے حوالے سے کیا ہے موقف ؟

بنگلہ دیش کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ ان کے پہلے صدارتی دور میں واضح ہو گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا رجحان بنگلہ دیش کی طرف ہے۔ وہ بنگلہ دیش کو جمہوریت کے حامی ملک کے طور پر دیکھتے ہیں۔ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا اور اس معاملے کو امریکی ہندوؤں کے دل کے بہت قریب قرار دیا تھا۔ انہوں نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کے حقوق کے تحفظ کی بات کی تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل انتخابی جدوجہد کے بعد اپنی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو شکست دے کراکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Usha Chilukuri to become America’s Second Lady: ہند نژاد اوشا چلوکوری بنیں گی امریکہ کی ’سیکنڈ لیڈی‘، آندھرا پردیش کے اس گاؤں میں جشن کا ماحول

اوشا نے ییل یونیورسٹی سے تاریخ میں گریجویشن کی ڈگری اور کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفہ…

21 mins ago

Political uproar over Rahul Gandhi’s Article: راہل گاندھی کے مضمون پر سیاسی ہنگامہ، شاہی خاندانوں کے سینئر لیڈران نے اٹھائے سوال، جانئے تفصیلات

دیواس کے آنجہانی مہاراجہ توکوجی راؤ پوار کی اہلیہ اور لوک سبھا لیڈر گایتری راجے…

2 hours ago